12:30 pm
 کہوٹہ میں  بلدیہ کے سینٹری ورکرز کی کمی  دور کی جائے،عوامی حلقے

کہوٹہ میں بلدیہ کے سینٹری ورکرز کی کمی دور کی جائے،عوامی حلقے

12:30 pm

کہوٹہ میں بلدیہ کے سینٹری ورکرز کی کمی دور کی جائے،عوامی حلقے دو مستقل اور دو عارضی ملازمین کے ذریعے شہربھر کی صفائی ممکن نہیں حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیہ کہوٹہ میں سینٹری ورکرز کی کمی کو دور کیا جائے ۔دو افراد سے شہر بھر میں صفائی ممکن نہیں وزیر تعمیرات سینٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ کریں ۔ انجمن تاجران اور کہوٹہ شہریوں نے حکومت آزاد کشمیر اور وزیر تعمیرات سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کہوٹہ میں سینٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔دو مستقل ملازمین اور دو عارضی ملازمین کے ذریعے شہربھر کی صفائی ممکن نہیں ۔آبادی بڑھنے کے ساتھ مسائل بڑھ گئے ہیں اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ سینٹری ورکرز کی تعداد میں فوری اضافہ کے اقدامات کر کے اس مسئلے کو یکسو کیا جائے تا کہ صفائی کے نظام میں بہتری ممکن ہو سکے ۔ سینٹری ورکرز

تازہ ترین خبریں