12:30 pm
بھارت  جدید ہتھیاروں سے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، عظیم دت

بھارت جدید ہتھیاروں سے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، عظیم دت

12:30 pm

بھارت جدید ہتھیاروں سے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، عظیم دت میرپور(نامہ نگار) جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے سابق مرکزی صدر محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان ہر قسم کے فوجی ہتھیار استعمال کر کے دن رات ریاستی عوام کو قتل کر رہا ہے لیکن ادارہ اقوام متحدہ خود نہ کوئی ممبر ملک اور نہ ہی پاکستان کی حکومت ہندوستا ن کی یو این او کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزیوں کو یو این او میں باضابطہ اٹھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر الحاج محمد امین انصاری، جہانگیر اختر چیمہ، ضمیر حسین چیمہ،ناصر محمود، شفیق قریشی، چوہدری محمد رمیض،وقاص احمد بٹ، انیس خالد انصاری،علی رضا،خالد محمود انصاری اور نوجوان کی ایک کثیر تعداد بھی شامل تھی انہوں نے کہا ہمیں اس قسم کے اجلاسوں میں شرکت کر کے حالات حاضرہ اور ریاست کی صورتحال کے متعلق آگاہی حاصل کرنی چاہیے اور قومی و مقا می مسائل کے حل کے لئے جاندار لائحہ عمل کا اظہار کرنا چاہیے ۔ عظیم دت

تازہ ترین خبریں