12:30 pm
اے ای او کے دفاترکی عمارات کی تعمیر کیلئےرقم مختص کی جائے

اے ای او کے دفاترکی عمارات کی تعمیر کیلئےرقم مختص کی جائے

12:30 pm

اے ای او کے دفاترکی عمارات کی تعمیر کیلئےرقم مختص کی جائے حلقہ دو چکسواری اسلام گڑھ کے محکمہ تعلیم کے دفاتر پرائمری سکولز کی عمارات میں ہیں چکسواری (سپیشل رپورٹر) حلقہ دو چکسواری اسلام گڑھ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آ فیسر مردانہ و نسواں کی عمارات نہ ہونے کیوجہ سے دفاتر یونین کونسل اور پرائمری سکولز کی عمارات میں قائم ہیں بجٹ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی عمارات کے لیے رقم مختص کی جائے،چکسواری اسلام گڑھ میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی تین آسامیاں ہیں دو مردانہ اور ایک نسواں دو دفاتر سرکاری سکولز اور اور ایک یونین کونسل کی عمارت میں قائم ہے اپنی عمارات نہ ہونے کیوجہ سے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے حکومت کو چاہیے کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی عمارات کے لیے آمدہ بجٹ میں رقم مختص کی جائے اور اے ای او آفس کی عمارات تعمیر کی جائیں تاکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفاتر اپنی عمارات میں منتقل ہو سکیں اور انکی مشکلات کم ہو سکیں .

تازہ ترین خبریں