12:30 pm
بیرسٹر سلطان جلد آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم ہونگے، اظہر صادق

بیرسٹر سلطان جلد آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم ہونگے، اظہر صادق

12:30 pm

بیرسٹر سلطان جلد آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم ہونگے، اظہر صادق تحریک انصاف کی تنظیم سازی سے قائد کشمیر کی پوزیشن کو کوئی فرق نہیں پڑا ڈڈیال ( نمائندہ اوصاف) بیرسٹر سلطان ہی اصل سلطان ہیں۔تحریک انصاف کی تنظیم سازی ہو رہی ہے قائد کشمیر کی پوزیشن کو فرق نہیں پڑا ہے۔سیاسی مخالفین بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں کارکنان ان کی باتوں میں نہ آئیں ۔آزاد کشمیر میں آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے ۔وہ وقت دور نہیں ہے جب بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی تحریک انصاف چوہدری اظہر صادق نے اوصاف سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی نئے سرے سے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ۔تمام عہدے دوران کا ایک ساتھ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اور اب مشاورتی عمل مکمل ہونے پر دوبارہ تنظیم سازی کر دی جائے گی ۔کچھ نا سمجھ جو لا علم ہیں طرح طرح کی غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جن میں صداقت نہیں ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان ہی اصل سلطان ہیں ۔بیرسٹر سلطان کی شہرت اور طاقت سے خوف زدہ سیاسی مسخرے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔شکست کا خوف اتنا پھیل چکا ہے لگتا ہے وقت سے قبل فرضی سیاست دان میدان سے بھاگ نکلیں گے۔انہوں نے کہا ہے ڈڈیال میں تحریک انصاف ایک بڑی قوت بن چکی ہے عوام نے جعلی لیڈروں کو مسترد کر دیا ہے ۔آنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا ۔ اظہر صادق

تازہ ترین خبریں