12:32 pm
ڈڈیال، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، گرمی کی شدت میں اضافہ

ڈڈیال، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، گرمی کی شدت میں اضافہ

12:32 pm

ڈڈیال، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، گرمی کی شدت میں اضافہ قریبی علاقوں میں آگ کی شدت سے لوح چلنے لگی،بے شمار جانور ہلاک ڈڈیال ( ظہیر چوہدری سے)ڈڈیال سروع اور سیاکھ جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جنگلات جل کر خاکستر ہوگے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ہرے بھرے جنگلات میں آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل گئے ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔محکمہ جنگلات کی غفلت ایک طرف ڈڈیال جنگلات کی کٹائی جاری ہے دوسری طرف اب آگ لگانے کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔ہرے بھرے کشمیر کا خواب جنگلات افسران نے چکنا چور کر دیا ۔جنگلات افسران منظر سے غائب ہو گے۔رواں ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا سبب بھی لگائے جانے والی آگ بھی بڑی حد تک بنی۔قریب ترین علاقوں میں آگ کی شدت سے لوح چلنے لگی۔آگ لگنے سے بیشتر پرندے اور جانور بھی موت کے منہ میں چلے گے اس ظلم و بر بریت پر انتظامیہ ڈڈیال نے کسی قسم کا نوٹس لینے سے مکمل گریز کیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سروع کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑکی اور گزشتہ روز سیاکھ کے جنگل میں بھی اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ہرے بھرے جنگل قمیتی درخت جل کر خاکستر ہوگے۔ایک طرف ڈڈیال دونوں ہاتھوں سے محکمہ کی ملی بھگت سے جنگلات کی کٹائی عروج پر ہے دوسری طرف آگ کا سلسلہ بھی جاری ہوگیا ہے جنگلات اضافہ

تازہ ترین خبریں