12:36 pm
 حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،راجہ نثار

حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،راجہ نثار

12:36 pm

حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،راجہ نثار پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس سسٹم سے حق داروں کو ان کا حق مل رہا ہے کوٹلی ( سٹی رپورٹر )وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔حکومت کی تین سالہ کارکردگی تاریخ سازہے ، آزاد کشمیر میں بے روزگاروں کو میرٹ کے مطابق سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کے لئے غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن ،این ٹی ایس کا قیام بھی موجودہ حکومت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔پبلک سروس کمیشن اور این ٹی ایس سسٹم سے حق داروں کو ان کا حق مل رہا ہے ۔آزاد کشمیر میں تین سال کے دوران اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر وترقی کے لا تعداد منصوبوں پر جاری کام بھی موجودہ حکومت کے ترقیاتی وژن کا حصہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب یونین کونسل سرہوٹہ سمروڑ میں سماجی تنظیم رائٹس آف سمروڑ کے ممبران سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ باشعور نوجوان قوم وملت کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں ، ملک کی ترقی و وخوشحالی میں نوجوان نسل اپنا کردار ادا کریں۔ میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ سمروڑ کے نوجوانوں نے اپنے علاقے کی بہتری کے لئے سماجی تنظیم تشکیل دی ہوئی جس کی بدولت وہ متحد ومتفق ہیں۔ وزیر موصوف نے سمروڑ میں مصروف دن گزار ا فوت شدگان کے ہاں فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت ، عوامی مسائل سننے کے علاوہ تعمیر نو سڑک کدرالہ سمروڑ کا بھی معائنہ کیا ۔ راجہ نثار

تازہ ترین خبریں