12:38 pm
سی ایم ایچ مظفرآبادمیں سہولیات کی عدم فراہمی ،مریض رلنےلگے

سی ایم ایچ مظفرآبادمیں سہولیات کی عدم فراہمی ،مریض رلنےلگے

12:38 pm

سی ایم ایچ مظفرآبادمیں سہولیات کی عدم فراہمی ،مریض رلنےلگے وزیراعظم کیطرف سےبنائی گئی ایمرجنسی میں گولی تودورسرنج تک دستیاب نہیں،شہری حلقے مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزادکشمیر آپ کی جانب سے ایمرجنسی میں مفت طبی امداد کی فراہمی کے نام پر دی جانے والی گولی پانی سے کھائیں یا زہر سے کی تحریر آویزاں ۔سی ایم ایچ مظفرآباد میں مریض رلنے لگے ۔وزیراعظم کی طرف سے بنائی گئی نام نہاد ایمرجنسی میں انجکشن لگانے کے لیے سرنج تک دستیاب نہیں ۔مریضوں کے لواحقین چیخ چیخ کر پکار رہے ہیں کہ وزیراعظم آزادکشمیر آپ کی طرف سے عوامی کو دی گئی گولی کو پانی سے کھائیں یا زہر سے ۔مریضوں کے لواحقین نے چکر کاٹ کاٹ کر آخر کار عاجزآتے ہوئے کاغذوں پر تحریر لکھ کر آویزاں کرنی شروع کردی ہیں ۔جن پر یہ جملے حکومتی دعوئوں کی حقیقت کو عیاں کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے سی ایم ایچ مظفرآباد میں ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کیے تھے اور24گھنٹے ڈاکٹر ز کو حاضر رہنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے تاہم سی ایم ایچ میں تعینات ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو چیک کرنے کی بجائے اپنے آرام کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جب کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو اب گولی تو کیا ایک سرنج تک دستیاب نہیں ہے ان حالات میں سیریس مریض کس طرح بچ سکتا ہے شہری حلقوں کا وزیراعظم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔ سی ایم ایچ

تازہ ترین خبریں