12:45 pm
مظفرآباد شہر کا کچرا دریائے نیلم میں پھینکا جانے لگا

مظفرآباد شہر کا کچرا دریائے نیلم میں پھینکا جانے لگا

12:45 pm

مظفرآباد شہر کا کچرا دریائے نیلم میں پھینکا جانے لگا کوڑا پھینکنے کے باعث شہر تعفن اور بدبو کا مسکن بن گیا، شہریوں کا اظہار تشویش مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)بلدیہ اعلیٰ کے ذمہ داران کی غفلت ،لاپرواہی اور شہر سے عدم دل چسپی ،شہر بھر کا کچرا ،کوڑا کرکٹ اٹھا کر دریائے نیلم میں پھینکا جانے لگا ۔ضلعی انتطامیہ نے دریائے نیلم میں کچرا پھینکنے پر دفعہ144نافذ کر رکھی ہے ۔میونسپل کارپوریشن کے افسران و اہل کاران نے دفعہ144کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شہر بھر کا کچہر ا دریائے نیلم کے پانی میں پھینکنا شروع کردیا ہے شہریوں کا اس صورت حال پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات نے شہر بھر میں دریائے نیلم کے کناروں اور دریا کے پانی میں کچرا پھینکنے پر دفعہ144عائد کر رکھی ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کے اہل کاران نے دریائے نیلم میں کم پانی ہونے اور بہائو نہ ہونے کے باوجود سارے شہر کا کچرا نیلم میں پھینکنا شروع کر رکھا ہے جس کے باعث شہر تعفن اور بدبو کا مسکن بنا کر رہ گیا ہے شہریوں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اقدامات کا فوری نوٹس لیا جائے اور پالیسی ک وضع کیا جائے ۔ کچرا

تازہ ترین خبریں