08:47 am
 مسئلہ کشمیر  کے حل کے بغیر  ایشاء میں امن ممکن نہیں،جمیل تبسم

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ایشاء میں امن ممکن نہیں،جمیل تبسم

08:47 am

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ایشاءکا امن ممکن نہیں،جمیل تبسم مفادات کی سیاست کرنے والےعوام کی عدالت میں جواب دہ ہوں گے میرپور(نامہ نگار)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس ریاست جموں کشمیر کے تشخص کی محافظ ، سیاسی جماعت ، ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے سیاسی نابالغ بہت جلد منہ کی کھائیں گے عوام کو سہانے خواب دکھا کر مفادات کی سیاست کرنے والے عنقریب عوام کی عدالت میں جواب دہ ہوں گے نظریاتی محاذ کی وارث آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس ہے کشمیر بنے گا پاکستان اور دوقومی نظریہ پر گامزن قوتیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی ضرورت ہے ایشاء میں امن کا خواب مسئلہ کشمیر میں پوشیدہ ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری جمیل احمد تبسم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کارکنان ،ریاست جموں کشمیر کے تشخص کی بحالی کا نام ہے نظریاتی محاذ کو کمزور کر کے دوسری قوتوں کو طاقت دینے والے پچھتا رہے ہیں قائد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان ،صدر جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر حکومت مرزا شفیق جرال ایڈووکیٹ اور مرکزی باڈی کی قیادت میں کارکنان مسلم کانفرنس جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ جمیل تبسم

تازہ ترین خبریں