08:48 am
 ابرارالحق منہاس کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

ابرارالحق منہاس کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

08:48 am

ابرارالحق کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی حکومت کے خلاف بلوچ میں اپوزیشن کاگرینڈ الائنس قائم کریں گے،فہیم اختر ربانی اعوان آباد (نمائندہ خصوصی) اعوان آباد، پی ٹی آئی رہنما راجہ ابرارالحق منہاس کی طرف سے حلقہ بلوچ کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو دی گئی عید ملن پارٹی بڑا سیاسی اجتماع بن گئی، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، حکومت کے خلاف حلقہ بلوچ میں اپوزیشن کاگرینڈ الائنس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اجلاس میں سابق امیدواران اسمبلی، پی پی پی کے سردار فہیم اختر ربانی، مسلم کانفرنس کے ملک سجاد ضیاء ایڈوکیٹ،صدر مسلم کانفرنس حلقہ بلوچ سردار عبدالرئوف،سابق چیئر مین سردار اشرف سردار جاوید نسیم صدر پی ٹی آئی حلقہ بلوچ ، ملک شوکت علی اعوان ، سردار امجدسردار اظہر انقلابی،توقیر افراز مغل،ملک فاروق انقلابی ایڈوکیٹ ، سردار اسد عبداللہ سمیت بڑی تعداد میں حلقہ بلوچ کے رہنمائوں اور اپوزیشن کے سنئیر کارکنوں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار فہیم اختر ربانی ، راجہ ابرارالحق منہاس و دیگر نے کہا کہ حلقہ بلوچ میں سڑکات اور دیگر منصوبہ جات میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے حلقہ بلوچ میں ملازمین کے انتقامی تبادلہ جات کر دئیے گے ہیں خلاف قواعد لیگی کارکنوں کی ایڈھاک تقرریاں کر دی گئیں ہیں این ٹی ایس کے نام پر بھی میرٹ کا جنازہ نکالا جا رہا ہے کارکنوں کو نوازنے کے لیے این ٹی ایس میں بار بار توسیع کی جا رہی ہے سیاسی رہنمائوں کے عزیز و اقارب سرکاری گاڑیوں کو ذاتی استعمال میں لا رہے ہیں حلقہ میں لاقانونیت ، اقرباء پروری ، لوٹ گھسوٹ اور کرپشن کا بازار گرم کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، وفاقی وزیر امور کشمیر اور ڈپٹی کمشنر سدہنوتی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک غیر جانبدارانہ کمیشن قائم کر کے صاف و شفاف انکوائری کروائی جائے اور قومی دولت لوٹنے والوں کو بلا تخصیص احتساب کیا جائے اور غیر قانونی تقرریوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے حلقہ میں سڑکات کا ناقص کام کروانے والے ٹھیکیدارن اور کرپٹ اہلکاران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے آزاد کشمیر میں احتساب کا عمل شروع کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے بصورت دیگر گرینڈ الائنس کے تحت بہت جلد حکومت مخالف تحریک اور مظاہرے شروع کیے جائیں گے ۔ ابرارالحق

تازہ ترین خبریں