09:27 am
ڈیم کنارےواقع میرپورشہرپانی سےمحروم ہے ، بشیر شگو

ڈیم کنارےواقع میرپورشہرپانی سےمحروم ہے ، بشیر شگو

09:27 am

ڈیم کنارےواقع میرپورشہرپانی سےمحروم ہے ، بشیر شگو پی ڈبلیو ڈی شعبہ واٹرسپلائی حکام نےڈیم کنارے آباد شہرکو کربلا بنا دیا وزیراعظم حکام کی نالائقی کا نوٹس لےکراہل ملازم کو تعینات کریں میرپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور بشیر شگو نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر پی ڈبلیو ڈی شعبہ واٹر سپلائی حکام کی نالائقی، لاپرواہی اور فرائض کار سے مسلسل لاپرواہی کا نوٹس لے کر تارکین وطن کے شہر میں کسی اہل ملازم کو تعینات کریں۔ موجودہ ٹیم نے ڈیم کنارے آباد شہرکو کربلا بنا رکھا ہے۔ شہر کے متعدد سیکٹرز میں گرم موسم میں بھی دو دو ہفتے بعد پانی سپلائی نہ کیا جانا محکمہ کے ذمہ داران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت اور حکومتی ساکھ کو عوامی سطح پر دیدہ و دانستہ نقصان پہنچانے کی سازش کی کڑی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بن خرماں ،ایف 3 ، سنگوٹ، نانگی اور دیگر سیکٹروں میں پانی کے مصنوعی بحران اور عوامی شکایات کا ازالہ نہ کرنے کے خلاف اپنے احتجاجی بیان میں کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزادکشمیر اور پاکستان کی عوام کے تمام تر مسائل اور مصائب کا حل صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ جب تک اس ملک اور سرزمین پر اللہ کا نظام نافذ اور زمام کار نیک صالح اور دیانتدار قیادت کے حوالہ نہیں کی جاتی سیکولر اور لبرل ازم کے طاغوتی نظام پر چلنے اور یقین رکھنے والی پارٹیاں اور حکومتیں شہریوں کا استحصال اور انہیں مسائل اور مصائب کی دلدل سے دھکیلتی رہیں گی۔ بشیر شگو

تازہ ترین خبریں