09:30 am
حاجی عبدالعزیز نیک سیرت اور ہمدرد انسان تھے، نذیر احمد

حاجی عبدالعزیز نیک سیرت اور ہمدرد انسان تھے، نذیر احمد

09:30 am

حاجی عبدالعزیز نیک سیرت اور ہمدرد انسان تھے، نذیر احمد نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ،سیرت طیبہ میں تما م مسائل کا حل ہے میرپور (بیورورپورٹ) قرآن اور صاحب قرآن کیساتھ تعلق کو مضبوط بنا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں. خوش قسمت ہیں. وہ لوگ جو اپنے والدین کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد کاا نعقاد کر تے ہیں .حاجی عبدالعزیز مرحوم خداترس نیک سیرت اور ہمدرد انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق عطا ء فرمائے ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی اعظم آزاد کشمیر ڈائریکٹر جنرل اموردینیہ آزاد کشمیر حافظ نذیر احمد قادری نے الحاج عبدالعزیز مرحوم کے ختم چہلم کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے ۔اولاد نیک کام کریگی تو اس کا ثواب والدین کو ملتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ میں ہمارے تما م مسائل کا حل موجودہے۔ قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے ہی ہم تما م مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔صدر انجمن تاجراں و چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی میرپور راجہ خالد خان نے کہا حاجی عبدالعزیز مرحوم میرے بہترین پڑوسی اور مکمل انسان تھے ۔ مرحوم سچے اور کھرے انسان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔ مرحوم نے زندگی خوف خدا اور عشق مصطفیﷺ کے مطابق گزاری انتہائی ہمدرد اور خدمت انسانی کے جذبہ سے سرشار تھے۔ اسحاق چوہان نے کہا عشق رسول ﷺ اور محبت مصطفیﷺ ایمان کی میراث ہے ۔ زندگیاں سیرت مصطفیﷺ کے مطابق ڈھال لیں تو کامیابی قدم چومے گی ، حاجی عبدالعزیز مرحوم کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح تھی ۔مرحوم انتہائی ملنسار ، صاف گو ، نیک سیرت ، عاجزی وانکساری کا مرقع تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سو گواران کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔مرحوم کی بخشش ومغفرت کیلئے خصوصی دعا الحاج عبدالرشید ریٹائرڈ ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین ، صدام حسین ، محمد عاصم چشتی نے پیش کیا ۔ا ختتام پر اتحاد عالم اسلام استحکام پاکستان تحریک آزادی کشمیر خطہ کشمیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ختم چہلم کی تقریب میں سیاسی وسماجی رہنمائوں ، مرحوم کے عزیز واقارب ، دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نذیر احمد

تازہ ترین خبریں