09:41 am
بشیرتبسم مخلص اورمیرپور کی بڑی شخصیت تھے، رفیق رحمانی

بشیرتبسم مخلص اورمیرپور کی بڑی شخصیت تھے، رفیق رحمانی

09:41 am

بشیرتبسم مخلص اورمیرپور کی بڑی شخصیت تھے، رفیق رحمانی دکھی انسانیت کی فلاح کیلئے انکی خدمات بیش قیمتی اثاثہ ہیں ،بیان میرپور(بیورورپورٹ) مرکزی انجمن تاجراں کے بانی صدر بشیرتبسم ایک مخلص ،درد دل رکھنے اور میرپور کی بڑی شخصیت تھے ۔انہوں نے میرپور کی تاجر برادری کو یکجان کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا ۔ان کی وفات سے میرپور کی تاجر برادری ایک بڑے عہد ساز شخصیت سے محروم ہو گئے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں کیا جا سکتا ۔دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے ان کی خدمات بیش قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر باربر ایسوسی ایشن حاجی رفیق رحمانی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرپور شہر کی تاجر برادری ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور اظہار افسوس کرتے ہیں ۔ رحمانی

تازہ ترین خبریں