10:34 am
فرینڈزویلفئیرعوامی خدمات کاسلسلہ جاری رکھےگی،صابر کیانی

فرینڈزویلفئیرعوامی خدمات کاسلسلہ جاری رکھےگی،صابر کیانی

10:34 am

فرینڈزویلفئیرعوامی خدمات کاسلسلہ جاری رکھےگی،صابر کیانی فرینڈز ویلفیئر نےاس سال ٹوٹل 45لاکھ روپےمستحق خاندانوں تک پہنچائے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) فرینڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن یو سی بھناکہ راولاکوٹ کی سالانہ تقریب کا اہتمام الخبر سعودی عرب میں کیا گیا۔ تقریب میں فرینڈز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرینڈز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے عہدیداران اورنگ زیب کیانی، صابر کیانی، سجاد اختر کیانی، نجیب نسیم کیانی اور عاشق کیانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ فرینڈز ویلفیئر ایسو سی ایشن نے گزشتہ سال کے دوران راولاکوٹ اورگردنواح سےتعلق رکھنےوالےمستحق و نادرلوگوں کی جس انداز میں مدد کی وہ قابل تحسین ہے، اس پر تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ،مقررین نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم کشمیری اپنے نادر اور مستحق بھائیوں کی مدد جار ی رکھیں گئےاور اس میں مزید بہتر ی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گئے،مقررین نے کہا کہ اس سال کے دواران راولاکوٹ اور گرد نواح میں فرینڈز ویلفیئر ایسو سی ایشن نےحادثات ، بیماری سےمتاثرہ افراد اورمستحق لوگوں میں45لاکھ روپے تقسیم کیے ہیں ،جو یقینا ایک احسن اقدام ہے ،مقررین نے 270 ممبران مکمل ہونے پرسب ممبران اور عہدیداران کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ویلفئیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد جاری رکھی جائے گی۔ چیئرمین اورنگزیب کیانی نے سالانہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا کہ فرینڈز ویلفئیر ایسوسیئشن کو بنے ایک سال ہوا اور اس ایک سال کے عرصے میں ہم نے ماہانہ چندے کی مد میں ضرورت مند خاندانوں میں 7 لاکھ روپے تقسیم کئے اور لوگوں کی بیماری اور مکانات جلنے پر ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے اور ہنگامی بنیادوں پر چندہ کر کے 38 لاکھ روپے ان متاثرہ خاندانوں تک پہنچائے۔ اس طرح اس ایک سال کے عرصے میں فرینڈز ویلفئیر ایسو سی ایشن نے ٹوٹل 45 لاکھ روپے متاثرہ اور ضرورت مند خاندانوں تک پہنچائے۔ چئیرمین فرینڈز ویلفئیر ایسوسی ایشن نے اور سرپرست اعلی فرینڈز ویلفیئر ایسوسئیشن محترم ظہور احمد کیانی صاحب نے اپنے پیغام میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ممبران اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرتے رہیں گے اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرتے رہیں گے اور ناگہانی آفات کی صورت میں ایک دوسرے کی بھی مدد کرتے رہیں گے۔ انھوں نے سب ممبران کو مبارکباد دی اور علاقے کے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لئے آگے آئیں اور فرینڈز ویلفئیر ایسوسئیشن کو مضبوط کریں، یہ صدقہ جاریہ ہے اور اسی میں اللہ کی رضا ہے۔ صابر کیانی

تازہ ترین خبریں