11:06 am
 انجمن تاجراں تاجربرادری کی قوت کا نام ہے ،خادم سواریہ

انجمن تاجراں تاجربرادری کی قوت کا نام ہے ،خادم سواریہ

11:06 am

انجمن تاجراں تاجربرادری کی قوت کا نام ہے ،خادم سواریہ چوہدری نعیم کی قیادت میں تاجروں کےحقوق کی بحالی کیلئےجدوجہد جاری رہےگی میرپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی نائب صدر انجمن تاجراں و سینئر نائب صدر انجمن آڑھتیاں میرپور چوہدری خادم سواریہ نے کہا ہے کہ تاجروں کی متحدہ متفقہ اور نمائندہ تنظیم مرکزی انجمن تاجراں کے صدر چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں تاجروں کے حقوق، عزت و وقار کی بحالی او ر مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ مرکزی انجمن تاجراں تاجر برادری کی سواد اعظم اور مسلمہ قوت کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی نائب صدر انجمن تاجراں نے کہا کہ مرکزی صدر انجمن تاجراں چوہدری محمد نعیم کی ولولہ انگیز قیادت میں تاجر دوست ماحول اور پالیسیوں کو جاری رکھ کر انجمن تاجراں کے پلیٹ فارم کو مزید متحرک ، فعال اور جاندار بنائیں گے۔ چوہدری خادم سواریہ نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم شہر اور سیکٹر کی چھوٹی سے چھوٹی گلی میں قائم دکانوں سے لے کر بڑے بڑے شاپنگ پلازوں کی چین میں تاجروں کی سب سے بڑی قوت بن چکی ہے۔ جس کا تمام تر کریڈٹ مرکزی صدر چوہدری محمد نعیم اور انکے ساتھیوں کو جاتا ہے۔ سواریہ

تازہ ترین خبریں