11:27 am
گاؤں بڑھنگ کو واٹرسپلائی کانظام فراہم کیا جائے، راجہ اعظم

گاؤں بڑھنگ کو واٹرسپلائی کانظام فراہم کیا جائے، راجہ اعظم

11:27 am

گاؤں بڑھنگ کو واٹرسپلائی کانظام فراہم کیا جائے، راجہ اعظم بڑھنگ کو واٹر سپلائی سکیم میں شامل نہ کیاگیاتو شدیداحتجاج کیا جائےگا بھمبر (بیورورپورٹ) اصلاحی کمیٹی بڑھنگ کے جنر ل سیکرٹری راجہ محمد اعظم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ قصبہ بڑھنگ کو فوری طور پر واٹر سپلائی کا نظام فراہم کیا جائے ۔خطہ کے سب سے بڑے گائوں بڑھنگ کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھنا حکمرانوں کی بدنیتی ہے بڑھنگ سے بھمر شہر کو واٹر سپلائی دی گئی ،نئی سکیم پر بھی کام جاری ہے۔ لیکن محکمہ واٹر سپلائی پی پی ایچ بڑھنگ کو چند میٹر دور پانی دینے کو تیار نہیں ۔جوکہ سراسر زیادتی اور بڑھنگ کے راجپوت قبیلہ سے نفرت کا غماز ہے۔ پی پی ایچ واٹر سپلائی مقامی وزیر حکومت کا محکمہ اور ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں، کہ وہ بڑھنگ گائوں کو بھی واٹر سپلائی سکیم کے ساتھ منسلک کردیں چ20 ویں صدی میں بھی ہمارا گائوں پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے موضع بڑھنگ کو سونے کی کان سمجھ کر پانی سے محروم کرنے والے جوابی ردعمل کا انتظار کریں۔ ان خیالات کا اظہار راجہ محمد اعظم سیکرٹری جنرل اصلاحی و ترقیاتی کمیٹی بڑھنگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہم نے بہت برداشت کرلیا ہے اگر جلد بڑھنگ کو واٹر سپلائی سکیم میں شامل نہ کیا گیا تو بھمبر کی نئی واٹر سپلائی سکیم پر کام نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے لیے بھمبر گجرات روڈ ، برنالہ روڈ بند کرکے تاوقت فیصلہ شدید احتجاج کریں گے اور تمام تر حالات کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ اعظم

تازہ ترین خبریں