11:28 am
عاصم منظوراعوان اور زبیرسخی اعوان کی حادثاتی موت پرہرآنکھ اشک بار

عاصم منظوراعوان اور زبیرسخی اعوان کی حادثاتی موت پرہرآنکھ اشک بار

11:28 am

عاصم منظوراعوان اور زبیرسخی اعوان کی حادثاتی موت پرہرآنکھ اشک بار قادرآباد (نمائندہ اوصاف) بھیڈی ملک منظور اعوان اور سخی اعوان کے نوجوان بیٹوں عاصم منظور اعوان اور زبیر سخی اعوان کی حادثاتی موت سے پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ہر گھر میں ماتم ہر انکھ اشکبار ہے ان کی وفات ایک بہت بڑا سانحہ ہے.ہر شخص نے لوٹ کر اپنے پروردگار کی طرف جانا ہے۔ زندگی کے اوپر خالقِ کائنات نے موت کا پہرا بٹھا رکھا ہے اس کے ساتھ پہلو میں ایک دل رکھ کے اُس میں رشتوں کے احساس، محبت اور والدین کے لیے ساتھ ہی تڑپ رکھ دی وہ خوشیوں اور دکھوں دونوں صورتوں میں رکھی ہے۔ اچانک سے جواں سال بیٹوں کی حادثاتی موت کی خبر نے اُن کے والدین کو اندر سے توڑ کے رکھ دیاجواں بیٹوں کی ناگہانی موت کے صدمے کو الفاظ کی زبان دینا ممکن نہیں اولاد والے یہ درد محسوس کر سکتے ہیں۔ نمازہ جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور سوگوران کو یہ یقین دلایا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور رب العزت کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ معصوم عاصم منظور اعوان اور زبیر سخی اعوان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں آمین۔ اشک بار

تازہ ترین خبریں