11:30 am
ممتازراٹھورنےنظریاتی سوچ کو پروان چڑھایا،سیدذوالفقار

ممتازراٹھورنےنظریاتی سوچ کو پروان چڑھایا،سیدذوالفقار

11:30 am

ممتازراٹھورنےنظریاتی سوچ کو پروان چڑھایا،سیدذوالفقار ممتاز راٹھورکی برسی 16جون کوعقیدت واحترام سےمنائی جائےگی سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و نظریاتی رہنما سید ذوالفقار حسین بخاری نے کہا کہ ممتاز راٹھور مرحوم پیپلز پارٹی تحریک آزاد ی کشمیر اور آزاد کشمیر کی سیاست کے ایک روشن ستارہ تھے ۔جن کی ساری زندگی قومی جدو جہد سے عبار ت ہے، ان کی برسی 16 جون کو عظیم الشان انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جائے گی ۔ان کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا ۔جنھوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی فورم پر زندہ کرنے اور آزاد خطے کی پسماندگی دور کر نے میں اہم کردار ادا کیا ۔سیاسی سفارتی ابلاغی حوالے سے مسئلہ کشمیر کے لیے کوششیں قابل تحسین اور قابل تقلید اور قابل ستائش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آزاد خطے میں نظریاتی سوچ کو پروان چڑھایا ۔فکری لمحہ بندی کی ۔مذہبی خدمات ممتاز راٹھور کی روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ جنھوں نے ساری زندگی ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔حق خود ارادیت کے لیے انھوں نے عملی کردار ادا کیا۔ مشکل ترین نامساعد حالات ڈوگرہ کے خلاف برسر پیکار رہے ۔قوم کو متحد و منظم رکھا ۔ان کی سیاسی جدو جہد کے ساتھ ساتھ تحریکی خدمات سنہری حروف میں لکھی جانے والی ہیں ۔ وہ سیاست دانوں کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے ۔ان کے پائے کا آج بھی آزاد خطے کے اندر کوئی بھی سیاست دان نہیں ۔وہ مفکر کشمیر آفاقی فکری نظریاتی اور عالمگیر سوچ رکھنے والے شخص تھے ۔جن کی گفتگو عمل نظریہ سوچ انسانیت ہمارے لیے آج بھی رہنمائی کا سبب ہے ۔ سیدذوالفقار

تازہ ترین خبریں