11:31 am
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی یلغار اور قتل عام کا سلسلہ بڑھتے ہوئے مظالم افسوس کا مقام ہے ،راجہ ظفر معروف

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی یلغار اور قتل عام کا سلسلہ بڑھتے ہوئے مظالم افسوس کا مقام ہے ،راجہ ظفر معروف

11:31 am

میرپور (نامہ نگار)مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی یلغار اور قتل عام کا سلسلہ بڑھتے ہوئے مظالم افسوس کا مقام ہے کشمیری قوم نے 1932میں پاکستان کیساتھ الحاق کردیاتھا بھارت نے کشمیر میں فوجیں اتار کر جابرانہ قبضہ کیا نہتے مسلمانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گئیں آزادی مسلمان کا حق ہے بھات نے کشمیر ی قوم سے ان کا بنیادی حق سلب کررکھا ہے ۔گمنام قبرون کی دریافت ،خواتین کی عصمت دری ،کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال ،حریت
رہنمائوں کی گرفتاریاں ،نہتے مسلمانوں کا قتل عام اور سکول کالجز کے طالبہ ،طالبات پر تشدد بھی کشمیریوں کی دل سے پاکستان کی محبت کو کم نہیں کرسکے ،آزادی کے حصول تک کشمیری قوم جدوجہدجاری رکھیں گے ،ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھڑی آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ ظفر معروف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے بھارت نے 80سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی داستانیں رقم کررکھی ہیں کشمیری قوم شہید ہونا اور قوم پرچم میں دفن ہونا اعزاز سمجھتی ہیں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے اقتدار کے متوالے آج عزت کو بچانے میں مصروف ہیں جان لیں تحریک آزادی کشمیر سے روح گردانی مہنگی پڑسکتی ہے آنے والا دور تحریک آزاد ی کشمیر ،دوقومی نظریہ کشمیر بنے کا پاکستان اور نظر یہ کی وارث سیاسی جماعتوں کا ہے۔

تازہ ترین خبریں