11:34 am
مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر خاموشی قبول نہیں، تحریک انصاف

مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر خاموشی قبول نہیں، تحریک انصاف

11:34 am

میرپور (بیورورپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر خاموشی قبول نہیں بھارت کی جانب سے جاری مظالم نے دنیا عالم کو جھنجوڑکر رکھ دیا ہے ماہ رمضان اور عید کے مقد س دنوں میں بھی کشمیری مسلمانوں کو ٹارگٹ کر کے قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال نے بھارتی کی درندہ صفت فوج کا پول کھول دیا وفاقی حکومت نے کشمیری کی آواز کو اجاگر کر نے کیلئے بھرپور
کردارادا کیا پاکستان تحریک انصاف مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمود احمد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں کشمیری قوم کو غلام بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

تازہ ترین خبریں