11:37 am
محکمہ برقیات کے نادہندگان سے سختی نمٹا جائیگا، راجہ نثار احمد

محکمہ برقیات کے نادہندگان سے سختی نمٹا جائیگا، راجہ نثار احمد

11:37 am

محکمہ برقیات کے نادہندگان سے سختی نمٹا جائیگا، راجہ نثار احمد صارفین کو بجلی کی سہولیات فراہم کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے، وزیر برقیات راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) آزادکشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات کے ملازمین عوام کی خدمت میں مصروف ہیں صارفین کو بجلی کی سہولیات فراہم کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے عوام کو بھی بجلی استعمال کر نے کے بعد بقایا جات ادا کرنے چاہئیں دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے محکمہ کے ملازمین دیانت داری سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں انھوں نے کہا کہ کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں وہ سرکٹ ہائوس راولاکوٹ میں محکمہ برقیات سرکل راولاکوٹ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں چیف انجنیئر برقیات تنویر حسین خان ، ایس ای برقیات سردار الطاف خان ، ایکسئن برقیات باغ ، ایکسیئن برقیات راولاکوٹ ، ایکسیئن حویلی ، ایکسیئن پلندری ، ڈویژن ہذا کے ایس ڈی اوز ، اور ریو ینو آفیسران اور اہلکاران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ریکوری کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی اور اس سلسلہ میں سرکل راولاکوٹ کی کارگردگی کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ اجلاس میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں طے پایا کہ بجلی کے بقایا جات جمع نہ کرانے والوں کو کسی صورت مزید رعائت نہیں دی جائے گی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر برقیات نے مزید کہا کہ ملازمین سچے حذبے اور ایمان داری کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ جہاں بجلی کے مسائل کم ہوں گے وہاں عوام کی پریشانیاں بھی کم ہوں گی انھو ںنے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بقایا جات وصولی کویقینی بنایا جائے نادہندگان سے بل اور بقایا جات ماہانہ بنیادوں پر وصول کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دی جائے انھوں نے محکمہ برقیات کے ملازمین کو تنبیہ کی کہ بجلی کے معاملات میں انصاف سے کام لیا جائے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے چیف انجنیئر برقیات تنویر حسین خان نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی بڑھانے کے لئے ہمیں ملکر کا کرنا ہو گا حکومت کی طرف سے مقررہ مالی اہداف کا حصول ناگزیر ہے 30جون سے قبل آفیسران ٹارگیٹس کے حصول کے لئے بھر پور کوشش کریں برقیات ملازمین کا عوام کے ساتھ براے راست تعلق ہوتا ہے اس لئے ہمیں اپنے رویوں اور اخلاق میں مزید بہتری لانا ہوگی تاکہ صارفین ہمارے اخلاق اور سلوک سے مطمئن ہوں آفیسران تعمراتی کاموں پر بھی خصوصی نظر رکھیں اور ٹھیکداران برقیات سے معیاری اورتسلی بخش کا کروائیں چیف انجنئر نے کہا کہ اس وقت محکمہ میں ماہر اور تحربہ کار ملازمین کا فقدان ہے تاہم وزیر برقیات اور سیکرٹری برقیات کی راہنمائی میں محکمہ برقیات کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ چیف انجنئیر نے بتایا کہ محکمہ برقیات ریوینو دینے والا آزادکشمیر کا سب سے بڑا محکمہ ہے اسکی عزت اور وقار میں اضافے کے لئے تمام ملازمین اضافی طور پر کام کریں اور کارکردگی میں نکھار لاتے ہوئے محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ ممکن بنائیں انھوں نے کہا کہ لائن لائیسنز پر قابو پانے کی کوشش کریں چونکہ محکمہ کا نقصان حکومت کا نقصان ہے صارفین برقیات محکمے کے ساتھ تعاون کی پالیسی رکھیں ۔ وزیر برقیات

تازہ ترین خبریں