11:41 am
کاردار فائونڈیشن کا نیلم کیلئےایمبولینس سروس کااعلان

کاردار فائونڈیشن کا نیلم کیلئےایمبولینس سروس کااعلان

11:41 am

کاردار فائونڈیشن کا نیلم کیلئےایمبولینس سروس کااعلان تنظیم نیلم میں مستحق افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے، عثمان طارق نیلم (بیورورپورٹ) کاردار فائونڈیشن لاہو رنے نیلم کیلئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کااعلان کردیا، 2012؁سے تاحال فلاحی کاموں میں مصروف فلاحی تنظیم کاردار فائونڈیشن نے رمضان پیکج ، یتام ، مسکین ،معذوروں کی خصوصی امداد کا ہدف طے کررکھاہے ۔ کاردار فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے نیلم میں عید ملن پارٹی کاانعقاد، سماجی کارکنان ،طلباء ، صحافی ، وکلاء سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت ،کاردار فائونڈیشن کے زمہ داران خواجہ شفیق خضر ، حیات اعوان، خواجہ سلیم وانی،خواجہ غلام رسول ،آفتاب تبسم،خواجہ عبدالعزیز ، نوازرضا جلالی ، غلام نبی قادری ، خواجہ فیصل ، فواد اسلم، ، فاروق ساغر نے خطاب کیا،عید ملن پارٹی میں سیکرٹری جنرل نیلم پریس کلب عثمان طارق چغتائی نے خصوصی شرکت کی اور کاردار فاوندیشن کے کام کو سراہا۔ کاردار فائوندیشن لاہور فلاحی تنظیم کی سرگرمیوں کو سراہا، کاردار فائونڈیشن پاکستان بھر میں غریب عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کوشاں ہے ، نیلم میں مستحق افراد ، بیوہ خواتین ، ایتام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔ جلد نیلم کیلئے فری ایمبولینس سروس کی فراہمی کابھی اعلان کیاگیاہے ۔یاد رہے کہ کاردار فائونڈیشن بغیر کسی ڈونر ز کے کام کررہی ہے، کاردار فائونڈیشن اراکین خدمت انسانی کے جذبہ کے تحت ممبران فنڈننگ سے غریب ، مستحق عوام کی خدمت کے فرائض سرا نجام دے رہی ہے، فانڈیشن کے ممبران پورے پاکستان میں موجود ہیں اور انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت اپنے کام کو انجام دے رہے ہیں ۔تقریب میں شریک مہمانان نے کاردار فاونڈیشن کے انقلابی و فلاحی منشور سے مکمل اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اہل نیلم نے کاردار فاونڈیشن کو بلخصوص کشمیر اور بالعموم پاکستان کے لیئے بڑی نعمت قرار دیا ۔ کاردار

تازہ ترین خبریں