11:42 am
 زبیراختر بااخلاق اورملنساراستاد تھے ،سعیدعالم ،اخلاق دانش

زبیراختر بااخلاق اورملنساراستاد تھے ،سعیدعالم ،اخلاق دانش

11:42 am

زبیراختر بااخلاق اورملنساراستاد تھے ،سعیدعالم ،اخلاق دانش فیض پورشریف (نامہ نگار) آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنمائوں چودھری محمدسعیدعالم ،حاجی اخلاق احمددانش، اللہ دتہ بسمل چودھری، مہربان علی، قائداساتذہ راجہ شہباز خان ،شاہدحنیف آفتاب حسین، چودھری محمدیاسین نگیال نے ممتازماہرتعلیم زبیراخترطاہر کے انتقال پرملال پراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ممتازماہرتعلیم زبیراخترطاہرپرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایف ون میرپور کے اچانک انتقال سے محکمہ تعلیم آزادکشمیر ایک تجربہ کارباصلاحیت دیانتدار فرض شناس آفیسر اوراساتذہ ایک مخلص ہمدرد غمگسارراہنماسے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کی وفات سے پیداہونے والا خلا کبھی پرنہیں ہوسکے گا ۔وہ انتہائی بااخلاق ملنسار ہنس مکھ بڑے کاادب کرنے اورچھوٹے پرشفقت کرنے والے شفیق آفیسر اوراستاد تھے۔ بہت اچھے مقرر تھے بہترین نقیب تھے ۔محکمہ تعلیم آزادکشمیر اوراساتذہ برادری میں بڑی قدر نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔اساتذہ راہنمائوں نے انہیں ان کی شاندارعلمی ادبی اورسماجی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیاہے۔ ان کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔انہوں نے انہیں آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن اورآزادکشمیر ہیڈماسٹرزاینڈسیکنڈری سکول آفیسرزایسوسی ایشن کے راہنما اسسٹنٹ ڈائریکٹرسکولزڈویژن میرپور صدر معلم اورپرنسپل کے طورپر شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاہے ۔ سعیدعالم

تازہ ترین خبریں