11:43 am
جنگلات کی حفاظت ہمارافرض ہے،نعمان اکبر

جنگلات کی حفاظت ہمارافرض ہے،نعمان اکبر

11:43 am

جنگلات کی حفاظت ہمارافرض ہے،نعمان اکبر سیاحت کےفروغ کیلئےہمہ وقت محکمہ جنگلات کا عملہ تیار ہے بھمبر (بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر راجہ نعمان اکبر نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاران نے سماہنی کے علاقوں میں عید سے قبل لگی آگ پر بڑی جان فشانی سے کام لے کر قابو پایا ہے ۔عید کے دنوں میں محکمہ جنگلات کے ملازمین نے بخوبی اپنے فرائض سرانجام دئیے،سیاحوں کی راہنمائی،جنگلات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات میں بھی تعاون کیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر راجہ نعمان اکبر نے بتایا کہ عید الفظر کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھمبر کا رخ کیا ،تحصیل سماہنی میں جنگلات کے ملازمین نے انکی بھر پور راہنمائی کی سیاحوں کی دیکھ بھال کی گئی،محکمہ جنگلات کا عملہ ڈیوٹی پر موجود رہا،جس سے جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا،انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات سرکاری سطح پر تمام اداروں کو تعاون بھی دیتا رہا.سیاحت کے فروغ کے لئے ہمہ وقت محکمہ جنگلات کا عملہ موجودہے.ضلع بھر میں خوبصورت جنگلات کی حفاظت ہمارافرض العین ہے. نعمان اکبر

تازہ ترین خبریں