04:47 pm
ایس ڈی او محکمہ برقیات سب ڈویژن ہاڑی گہل بجلی چوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مشغول

باغ +ریڑہ(نمائندگان اوصاف )ایس ڈی او محکمہ برقیات سب ڈویژن ہاڑی گہل بجلی چوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مشغول ، گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کہیں بھی جاری نہیں ہوا مگر ہاڑی گہل ، کفل گڑھ ، راولی ، شجاع آباد، کوٹھیاں ، سلوٹ ، منگ بجری ، ارجہ کی بجلی ہاڑی گہل سے بند کروا دی جاتی ہے اور گھنٹو ں بند رہتی ہے ۔ عید کے روز بھی بجلی صبح 10بجے سے شام6بجے تک بجلی بند کروا دی گئی اور دوسرے اور تیسرے روز بھی یہی معمول رہا۔ بجلی بند کر کے بجلی چوروں کو تحفظ فراہم کیا جانے لگا۔ بجائے بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کرنے اور انہیں جرمانے کرنے کے عام لوگوں کو لوڈ شیڈنگ
کے عذاب میں مبتلا کر دیا جانے لگا۔ ایکسین برقیات کو بھی متعدد شکایات کی گئیں مگر ایس ڈی او ایکسین برقیات کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہوئے ہے ۔ محکمہ برقیات نے 50یونٹ سے بجلی بل فکس ہیں ایک صارف ایک ماہ میں 30یونٹس اگر استعمال کرتا ہے تب بھی وہ بل 50یونٹ کا دیتا ہے اور بقیہ بیس یونٹ بجلی چور کے کھاتے میں عام صارف ادا کر رہا ہے ۔ ایس ڈی او سب ڈویژن ہاڑی گہل بجائے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے انہیں تحفظ فراہم کر رہا ہے اور بل عام صارف سے بٹور رہا ہے ۔ سب ڈویژن ہاڑی گہل کے لائن مین بھی ایس ڈی او سے شدید نالاں نظر آ رہے ہیں ۔ ایک لائن مین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایس ڈی او ہمیں تنگ کرتا ہے کہ بجلی بند کر دو ، رات 12بجے بھی ہمیں اس کی کالیں موصول ہوتی ہیں کہ بجلی بند کر دو ہمیں حکم کی تعمیل کرنا پڑتی ہے ۔ لائن مین نے مزید بتایا کہ ہم پورا دن ہاڑی گہل بازار میں ہوتے ہیں اور لوگ ہمیں تنگ کر تے ہیں کہ بجلی کیوں بند ہے اور ہم فالڈ کا بہانا بناتے ہیں حالانکہ فالڈ کہیں بھی نہیں ہوتا ۔ ادھر عوام علاقہ بھی ایس ڈی او کے اس اقدام کے خلاف شدید مشتعل ہیں اور ایک بڑا احتجاج کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور یہ احتجاج ایس ڈی او کی ضلع بدر ی تک جاری رکھنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے چھٹکارہ ناگزیر ہے ،بلاول بھٹو زرداری

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا ،شاہ محمود قریشی

چیئرمین نیب کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

خادم اعلیٰ کالبادہ اوڑھ کرکرپٹ اعلیٰ بننےوالےکےحساب دینےکاوقت ہے،شہبازگل