11:49 am
 ممتازحسین راٹھور   کی برسی 16جون  کو منائی جائے گی ،حمید ایاز

ممتازحسین راٹھور کی برسی 16جون کو منائی جائے گی ،حمید ایاز

11:49 am

ممتازحسین راٹھور کی برسی 16جون کو منائی جائے گی ،حمید ایاز سابق وزیراعظم اعلیٰ ترین اوصاف کے مالک تھے،اجلاس سے خطاب حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی سب ڈویژن حویلی و علماء مشائخ ونگ کاایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر علماء مشائخ حویلی محمد شریف فاروقی صدر سب ڈویژن پی پی پی حویلی ہوا۔اجلاس میں ایجنڈاجنرل سیکرٹری پی پی پی سب ڈویژن حویلی نے پیش کیا۔آج کے اجلاس میں اہم ایجنڈا 16جون کو سابق وزیراعظم ممتازحسین راٹھور کی برسی کے سلسلہ میں تھا ۔اجلاس میں یونین کونسل کالا مولا ،یونین کونسل کلالی ،دیگوار،بھیڈی،چھانجل کے پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری حمید ایاز راٹھور نے سب ڈویژن حویلی کی تمام یونین کونسل کے کارکنان اور عہدہ داران کو برسی کامیاب بنانے کے لیے آج ہی سے کام شروع کرنے پر زور دیا۔اور کہا کہ یہ اُس شخصیت کی برسی منائی جا رہی ہے جو درویش انسان ،دلوں کا حکمران ،غریب پرور اور اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے انہوں نے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود اپنی ذات اور اولاد کے لیے کچھ نہیں کیا۔ایسے سیاست دان بہت کم ہوتے ہیں ۔جو لوگ اپنے محسنوں کا یاد رکھتے ہیں وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ممتازراٹھور نے وزیراعظم آزاد کشمیر اورصدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بن کر حویلی کی لوگوں کو ایک شناخت دی ۔بلاشبہ وہ حویلی کا شناختی کارڈ تھے ۔خطاب کرنے والوں میں قاری صاحبزادہ مجتبیٰ بخاری صدر علماء مشائخ ونگ پی پی پی ،شریف فاروقی صدر تحصیل حویلی پی پی پی ،حمید ایاز راٹھور جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل حویلی ،راجہ رستم کیانی ،نور محمد خان جنجوعہ ،فردوس میرنائب صدور پی پی پی تحصیل حویلی ،وقار حیدر بخاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،بشیر راٹھور جنرل سیکرٹری پی پی پی یونین کونسل کالا مولا ،گلفراز راٹھور صدر پی پی پی یونین کونسل کلالی ،بابر خان صدر پی پی پی یونین کونسل چھانجل ،سردار منظور خان صدر پی پی پی یونین کونسل دیگوار نے خطاب کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ ہم برسی کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کریں گے ۔اور لوگ جوق در جوق اس پروگرام میں حسب سابق شامل ہونگے ۔عہدہ داران گھر گھر پیغام پہنچائیں گے ۔چونکہ پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خطوط کسی بھی کارکن یا عہدہ دارکو نہیں لکھا جائے گا۔بینرز پمفلٹ ،اسٹیکرز ہی اطلاع عام کے طور پر ہونگے ۔آخر پر جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل حویلی نے تمام ورکرز اور عہدہ داران یونین کونسل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج کے اہم اجلاس کو کامیاب کیا۔اور توقع کی کہ اسی طرح برسی کے پروگرام کو بھی کامیاب بنائیں گے ۔پیپلز پارٹی حویلی منی لاڑکانہ ہے انشاء اللہ ہم چوہدری لطیف اکبر ،فیصل ممتازراٹھور اور سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں ۔کارکنان لوگوں کے غلط پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور اپنے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے کام کریں ۔ ممتاز راٹھور

تازہ ترین خبریں