11:53 am
گائوں نڑیولہ باغ کے رہائشی محمد خالد ولد سردار حبیب کا مکان شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گیا

گائوں نڑیولہ باغ کے رہائشی محمد خالد ولد سردار حبیب کا مکان شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گیا

11:53 am

باغ (نمائندہ اوصاف )گائوں نڑیولہ باغ کے رہائشی محمد خالد ولد سردار حبیب کا مکان شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ رات ساڑھے نو بجے کے قریب لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کے شعلے دیکھ کر مقامی لوگ پہنچ گئے ۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی مگر وہ ناکام رہے ۔ جب مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا تو صبح نماز فجر کے بعد آگ بجھی ۔ سردار خالد نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گھر اور گھر کے اندر سامان کی کل مالیت تقریبا 30لاکھ روپے تھی جو جل کر کوئلہ بن گئیں ۔ یہ مکان تین
بھائیوں کا مشترکہ مکان تھا ۔ گھر کے اندر سامان میںزیورات مالیتی 10لاکھ، واشنگ مشین ، فریج ، ٹی وی ، قالینز ، بسترے اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان موجود تھا ۔ متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے اور زندگی کی کل جمع پونچی آگ کی زد میں آ گئی ، دریں اثنا عوام علاقہ راجہ محمد رزاق، مولانا طارق، مولانا مصدق و دیگر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی مالی امداد کی جائے اور متاثرین کو چھت مہیا کی جائے تا کہ وہ دوبارہ اپنی زندگی شروع کر سکیں۔