12:08 pm
سائیں گھوڑا سرکارؒ اور حضر ت سجاول ؒآف بینس شریف کا سالانہ عرس

سائیں گھوڑا سرکارؒ اور حضر ت سجاول ؒآف بینس شریف کا سالانہ عرس

12:08 pm

سائیں گھوڑا سرکارؒ اور حضر ت سجاول ؒآف بینس شریف کا سالانہ عرس کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف) دربار عالیہ سائیں گھوڑا سرکارؒ اور حضر ت سائیں سجاول ؒآف بینس شریف کا سالانہ عرس مبارک عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔عرس کا آغاز دربار عالیہ پر قرآن خانی اور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور محفل پاک کا اہتمام کیا گیا ۔جس سے خطیب جامع مسجد بینس شریف علامہ جاوید اقبال ، حافظ خالد محمود ،ثناء خوان مصطفی سائیں مذمل حسین نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے اولیا ۔اللہ کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی تاکہ ہم دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکیں ۔عرس مبارک کے موقع پر نیزا بازی کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں کھڑی شریف ، جہلم ، ڈڈیال سمیت دیگر جگہوں سے ہارس کلبوں نے شرکت کی ۔ نیزابازی کے مہمان خصوصی وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید تھے جو بینس شریف نیزا بازی گرائونڈ میں پہنچے تو عرس کے چیف آرگنائز ر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چیئرمین چوہدری اللہ دتہ ، چوہدری جاوید قادر، حاجی محمد افسر ، پہلوان ظفر اقبال ، چوہدری سلیم اختر ، نمبردار قمر عباس، چوہدری منور حسین سمیت دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے نیزا بازی میں کامیاب ہونے والے گھوڑ سواروں نے انعامات تقسیم کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ لیگی حکومت نے سپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے عمل اقدامات کیے ہیں ۔کھیل اور کھلاڑی کو پورے آزاد کشمیرمیں اہمیت دی جارہی ہے، اس لئے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں ترک کر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عرس مبار ک کے موقع پر چیئرمین چوہدری اللہ دتہ ، چوہدری جاوید قادر نے لوگوں کی تفریق کیلئے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جس پر انہیں دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ عرس

تازہ ترین خبریں