12:08 pm
خیر الناس ویلفیئر  کی 275مستحق گھرانوں میں ماہانہ راشن کی تقسیم

خیر الناس ویلفیئر کی 275مستحق گھرانوں میں ماہانہ راشن کی تقسیم

12:08 pm

خیر الناس ویلفیئر کی 275مستحق گھرانوں میں ماہانہ راشن کی تقسیم برنالہ (تحصیل رپورٹر) رفاعی و فلاحی تنظیم خیر الناس ویلفیئر سوسائٹی ضلع بھمبر کی جانب سے 275سے زائد مستحق گھرانوں میں ماہانہ راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر برنالہ حافظ محمد علی نے خصوصی شرکت کی اور مستحق گھرانوں کی دادرسی کی اور خیرالناس ویلفیئر سوسائٹی کے خدمت خلق مشن کو خوب سراہا اس موقع پر انہوں نے کہا جس منظم طریقہ سے خدمت کا یہ عمل جاری ہے۔یہ دیکھ کر بے حد دلی سکون محسوس ہورہا ہے خیرالناس ویلفیئر ادارہ واقع ہی اپنی مثال آپ ہے ۔جس شفاف اور منظم انداز سے مستحقین کی خدمت جاری ہے۔مجھے یہ سارا منظر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے میں اس تنظیم کے تمام خدمت گاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ ایک عظیم مشن کے لئے کام کررہے ہیں۔اور اس کا مقصد صرف مظلوم انسانیت کی خدمت کر کے رضائے الہی کا حصول ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گاکہ ہر مقررہ تاریخ کو وہ ان مستحق گھرانوں کو ضرور وقت دیا کریں گے ان کے مسائل بھی سنیں گے ان کی طرف سے ہر قسم کے تعاون بھی کریں گئے۔ خیر الناس ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔ راشن

تازہ ترین خبریں