12:08 pm
سیاحوں سےپارکنگ کےنام پر رقوم لیناغیر قانونی فعل

سیاحوں سےپارکنگ کےنام پر رقوم لیناغیر قانونی فعل

12:08 pm

سیاحوں سےپارکنگ کےنام پر رقوم لیناغیر قانونی فعل سیاحتی مقامات پربغیر ٹینڈر کےٹھیکےدیناحکومتی بدنامی کاباعث ہے،فرہاد علی راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) عید کے موقع پر بنجونسہ اور تولی پیر کے مقامات پر پارکنگ کے نام پر سیاحوں سے بھاری رقوم لینا کسی بھی طور پر نیک شگون نہیں ۔ ضلع کونسل پونچھ کی طرف سے من پسند لوگوں کو بغیر ٹینڈر کے غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینا غیر قانونی فعل ہے اور ان لوگوں کی طرف سے سیاحوں کے ساتھ رویہ قابل افسوس ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ڈی اے راولاکوٹ سردار فرہاد علی خان نے سوموار کے روز اخبارات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ راولاکوٹ نے عید کے موقع پر احسن اقدامات کر رکھے تھے لیکن ضلع کونسل کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات قابل افسوس ہیں ۔سیاحتی مقامات بنجونسہ اور تولی پیر پی ڈی اے کے نوٹیفائیڈ ایریاز میں واقع ہیں اور ضلع کونسل کی طرف سے پارکنگ کے نام پر 100 روپے فی گاڑی جبکہ باہر سے آنے والے سیاحوں سے اس سے بھی زائد ٹیکس وصول کرنا حکومتی بدنامی کا باعث ہے۔ جس کا حکومت فوری طور پر نوٹس لے ۔ سردار فرہاد علی خان نے کہا کہ ضلع پونچھ کے سیاحتی مقامات پر عید کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد خوش آئند ہے ۔حکومت نے مشہور سیاحتی مقام تولی پیر ،لس ڈنہ شاہراہ کی پختگی کی منظوری دے کر سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے جسے عوام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ فرہاد علی

تازہ ترین خبریں