12:14 pm
 نیریاں شریف کےحضرت پیر غلام محی الدین سرکارکاعرس 14جون کوہوگا

نیریاں شریف کےحضرت پیر غلام محی الدین سرکارکاعرس 14جون کوہوگا

12:14 pm

نیریاں شریف کےحضرت پیر غلام محی الدین سرکارکاعرس 14جون کوہوگا باغ(نمائندہ خصوصی) دنیا اسلام کی عظیم روحانی دینی درسگاہ دربار عالیہ نیریاں شریف کے خواجگان ومشائخ حضرت پیر غلام محی الدین غزنوی شیخ العالم حضرت علامہ پیر علاوالدین صدیقی پیر ثانی سرکار کا سالانہ عظیم الشان مرکزی عرس مبارک مورخہ 16.15.14 جون بروز جمعہ ہفتہ،اتوار دربار فیض بار نیریاں شریف میں زیر سرپرستی حضرت علامہ پیر فضل ربانی زیر نگرانی پیر شیر ربانی اسد،پیر غلام ربانی ،پیر شمس العارفین، پیر نورالعارفین صدیقی ودیگر صاحبزادگان منعقد ہو رہا ہے۔ اس عرس میں دنیا بھر سے لاکھوں عقیدت مند علماء کرام مشائخ عظام مختلف سیاسی دینی علمی،شخصیات شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار علامہ محمد زبیر خان نقشبندی خادم دربار عالیہ نیریاں شریف ،صاحبزادہ خلیفہ نصیر صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس آستانہ عالیہ نیریاں شریف سے دنیا بھر میں فیض پھیلا ہوا ہے ان کی مذہبی ،سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ دنیا بھر میں توحید اور عشق مصطفیٰ کا پیغام پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔لاکھوں فرزندان توحید کو دامن مصطفیٰ سے وا بسطہ کیا اور اولیاء اللہ کی تعلیمات دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا۔ انہوں نے تمام عالم اسلام میں بسنے والے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس سہہ روزہ عرس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرکے اپنے قلوب واذحان کو منور کریں۔ عرس