12:16 pm
 متاثرین کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ  دھرنا دیں گے،ممتاز خان

متاثرین کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ دھرنا دیں گے،ممتاز خان

12:16 pm

متاثرین کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ دھرنا دیں گے،ممتاز خان آزاد کشمیر میں اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز قومی مفاد میں ہے، کھاوڑہ ایکشن فورم مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) کھاوڑہ ایکشن فورم نے متاثرین کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کے مطالبات کے حق میں مرکزی ایوان صحافت کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ دھرنا ’’کوہالہ پراجیکٹ بنائو ،نسلیں بچائو‘‘ کے نعرہ کے تحت دیا جارہا ہے ، راجا ممتاز خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمیں وسیع تر قومی مفادات میں پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے قربانیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ، کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ آزاد کشمیر کے عوام کے لئے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوگا ، ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا ، معاشی ترقی کے نئے راستے کھلیں گے اور یکساں طور پر سب لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے ایک مخصوص مدت کے بعد یہ پراجیکٹ آزاد کشمیر حکومت کی ملکیت میں چلا جائے گا ، واٹر یوز چارجز کی مد میں پراجیکٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی اضافی آمدن حاصل ہو گی ، آزاد کشمیر میں معاشی خود کفالت کے حصول کے لئے اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز قومی مفاد کا تقاضا ہے رکائوٹیں حائل کرنے والے عناصر اپنی ذات کی تکمیل کے لئے کوئی اور موضوع اور ایشوء تلاش کریں ، ایک سوال پر راجا ممتاز خان نے کہا ہے کہ کوہالہ ڈیم بنائو نسلیں بچائو مہم کے تحت دھرنا پروگرام کی تاریخ کا اعلان آج کیا جائے گا اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، کوہالہ پراجیکٹ پر کام کا آغاز ایکشن فورم اور متاثرین کوہالہ پراجیکٹ کے مشترکہ پلیٹ فارم سے ہوگا ،اس سلسلے میں رابطہ مہم جاری ہے ، انتظامیہ کو دھرنے کے شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، اب یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن امان قائم رکھنے کے لئے معقول بندوبست کرے ، ہم پرامن دھرنا دیں گے تاہم کسی نے مداخلت کی یا طاقت کا استعمال کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔ ممتاز خان