12:17 pm
 آزادکشمیر میں عمران خان کی زیرقیادت  تبدیلی ناگزیر ہے،مرتضیٰ گیلانی

آزادکشمیر میں عمران خان کی زیرقیادت تبدیلی ناگزیر ہے،مرتضیٰ گیلانی

12:17 pm

آزادکشمیر میں عمران خان کی زیرقیادت تبدیلی ناگزیر ہے،مرتضیٰ گیلانی کارکن اب گھروں میں بیٹھنے کے بجائے تنظیم کے لئے آگے بڑھ کرکام کریں مظفرآباد(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف آزادکشمیر کے بانی صدر ڈاکٹر لطف الرحمن اعوان کی جانب سے عید ملن پارٹی جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی۔ڈاکٹر لطف الرحمن کی رہائشگاہ پر عید ملن پارٹی میں سابق وزراء حنیف اعوان،مرتضیٰ گیلانی کی شرکت۔جبکہ بانی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر عید ملن پارٹی سے ڈاکٹر لطف الرحمن ،سابق وزراء حنیف اعوان اعوان،مرتضیٰ گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر میں عمران خان کی قیادت میں تبدیلی ناگزیر ہے اور تحریک انصاف تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔تحریک انصاف کارکنان کی ایڈجسٹمنٹ وقت کا تقاضا ہے ۔اس موقع پر سید اشفاق پیرزادہ،انور کمال گیلانی،عبدالحمید عباسی،جنید اختر اعوان،الطاف کیانی،عثمان ترین،فراقت اعوان،اعجاز اعوان،نعیم اعوان،عثمان عباسی،اریب اعوان،صہیب اعوان،سید زین علی،آفاق احمد ،محمد زمان ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح سیف اللہ خان نے درینہ نظریاتی کارکن کو چیف آرگنائزر بنایا ہے اس سے تنظیم سازی میرٹ پر ہوگی۔سیف اللہ خان نیازی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں اب میرٹ کی پامالی ناممکن ہے۔انشاء اللہ آزادکشمیر عمران خان کی قیادت میں سیف اللہ خان نیازی ر ہنمائی میں حقیقی تبدیلی کا وقت آگیا ہے ۔کارکن اب گھروں میں بیٹھنے کے بجائے تنظیم ورک کے لیے آگے آئیں۔ مرتضیٰ گیلانی

تازہ ترین خبریں