12:17 pm
سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،ڈی سی مظفرآباد

سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،ڈی سی مظفرآباد

12:17 pm

سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،ڈی سی مظفرآباد پولیس سیاحوں کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھتے ہوئے شکایت کا موقع نہ دے مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)حکومت آزادکشمیر نے 2019کو سیاحت کا سال قرار دیا ہے اور تمام اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ضلعی انتظامیہ نے انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کے لیے آگاہی کیمپ کا بھی انعقاد کر رکھا تھا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے اس دوران پولیس کو سختی سے ہدایات بھی جاری کی کہ آنے والے سیاحوں کے ساتھ اچھا سلوک رکھا جائے کسی سیاح کو پولیس سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔عید الفطر کے دوران پاکستان سے آنے والے سیاحوں کی سہولیات کے لیے انتظامیہ اور پولیس متحرک رہی جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کوہالہ اور برار کوٹ انٹری پوائنٹس پر بھی دورے کر کے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے رہے ۔ پولیس اور انتظامیہ کے آفیسران و اہلکاران سیاحوں کو خوش آمدید اور سیاحتی مقامات کے حوالہ سے معلومات بھی فراہم کر تے رہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے محکمہ سیاحت کی طر ف سے انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو سمارٹ کارڈز فروخت کرنے پر بھی پابندی لگائی۔ عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کو بڑی تعداد نے آزادکشمیر کا رخ کیا۔ سیاح

تازہ ترین خبریں