12:18 pm
حکومت محلہ انشوگی کو سلائیڈنگ سے بچانے کیلئےمحکمہ شاہرات کوپابند کرے، منگا خان

حکومت محلہ انشوگی کو سلائیڈنگ سے بچانے کیلئےمحکمہ شاہرات کوپابند کرے، منگا خان

12:18 pm

حکومت محلہ انشوگی کو سلائیڈنگ سے بچانے کیلئےمحکمہ شاہرات کوپابند کرے، منگا خان نیلم (بیورورپورٹ) ضلع نیلم اسلام پورہ کے معذور ضعیف العمر شخص منگا خان ولد وزیر محمد نے کہا ہے کہ محکمہ شاہرات و ٹھیکدارنے اشکوٹ آٹھمقام روڈ کی تعمیر کے دوران اسلا م پورہ ،انشونگی محلہ کی زرعی زمینوں کو تباہ و برباد کر دیا ہے ۔میرے ذاتی مکان کے ساتھ روڈ نکالی گئی جس کی وجہ سے میرا ایک مکان مکمل تباہ جبکہ شیلٹر اکھڑ گیا ،آبپاشی کی دو کوہلیں تباہ ہوئیں۔ مگر محکمہ و ٹھیکیدار نے دیوار بندی نہ کی تین سال قبل ایکسئین نے ٹھیکیدار کی موجودگی میں حفاظتی دیوار بندی ،بریسٹ وال لگانے کا وعدہ کیا ۔مگر آج تک نہ تو دیوار بندی کی گئی اور نہ ہی میرے ذاتی مکان کے بچاو کے لیئے محکمہ یا ٹھیکیدار نے تعاون کیا ۔معذور منگا خان نے کہا پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہوں مصنوعی ٹانگ اور مصنوعی آنکھ کے سہارے وقت گزار رہا ہوں ۔تین ماہ قبل موجودہ ایکسئین شاہرات کو صورتحال سے آگاہ کیا مگر آج تک ایکسئین دوبارہ نہ ملا ۔ منگا خان نے وزیر اعظم آزاد ریاست ، چیف جسٹس سپریم کورٹ ،وزیر مواصلات سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ انشوگی کو سلائیڈنگ سے بچانے کے لیئے محکمہ شاہرات کوپابند کیا جائے کہ وہ اس روڈ پر آبادی کے درمیان سے دیوار بندی کریں اور آبپاشی کی کوہلیں بحال کرائی جائیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم اسلام پورہ کے ستر سالہ معذور شخص منگا خان نے نیلم پریس کلب میں فریاد کرتے ہوئے ۔دوعائی دی کہ گزشتہ چار سال سے محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار نے ہماری زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں معمولی با رش کی وجہ سے بھی ہمیں گھروں سے بے گھر ہونا پڑتا ہے ،محکمہ میں ہمارے حال پر رحم کھانے والا کوئی انسان موجود نہیں ہے ۔ منگا خان

تازہ ترین خبریں