12:28 pm
گھکھڑ ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر کےزیر اہتمام ایمولینس سروس کاافتتاح

گھکھڑ ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر کےزیر اہتمام ایمولینس سروس کاافتتاح

12:28 pm

گھکھڑ ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر کےزیر اہتمام ایمولینس سروس کاافتتاح حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھکھڑ ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایمولینس سروس کا افتتاح ۔عید ملن پارٹی اور افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی گھکھڑ ویلفئیرفیڈریشن آزاد کشمیر کے صدر راجہ نثار کیانی تھے۔ ہمیں برادری کے اتحاد کے ساتھ نادار اور غریب افراد سے بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ ایمولینس سروس تک کا سفر آغاز ہے۔ مہمانِ خصوصی ۔ تفصیل کے مطابق گھکھڑ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی حویلی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان عید ملن پارٹی و ایمبولینس سروس کا افتتاحی تقریب مقامی گیسٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ تقریب میں ضلع بھر سے گھکھڑ برادری کی بڑی تعداد کے علاوہ بیرون ضلع مہمانوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے صدر ڈاکٹر ریٹائر ڈ دی جی حیوانات راجہ غلام مشکور کیانی تھے۔ جبکہ مہمانِ خصوصی گھکھڑ فیڈریشن آزاد کشمیر کے صدر راجہ نثار احمد کیانی تھے ۔ تقریب میں راجہ منور کیانی سابق ایڈمنسٹریٹر ہجیرہ اور راجہ حاجی عبدالقیوم کیانی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز پر ویلفیئر سوسائٹی حویلی کے چیئر مین راجہ رفیع کیانی نے سوسائٹی کے قیام سے ڈیٹرھ سالہ کارکردگی اخراجات و آمدنی کا ریکارڈ پیش کیا۔ جس پر شرکائے اجلاس نے بھرپور اعتماد کا اطہار کرتے ہوئے اُنہیں اپنی خدمات جاری رکھنے کا کہا گیا۔ تقریب میں گھکھڑ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اب تک کی تمام رفاعی خدمات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے آئندہ 70فیصد ایجوکیشن پر اخراجات کیے جانے کا اعلان کیا۔ گائوں کی سطح سے لے کر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایمبولینس سروس کے افتتاح تک تمام ممبران کے مالی تعاون کا بھرپور طریقے سے شکریہ ادا کیا۔ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر راجہ قاری عابد کیانی نے اُن تمام مراحل کا ذکر کیا کہ جن سے گزر کر یہاں تک پہنچا جا سکا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گھکھٹر فیڈریشن آزاد کشمیر کے صدر راجہ نثار احمد کیانی نے کہا کہ بلا شبہ حویلی میں گھکھڑبرادری کی جانب سے یہ بڑی کامیابی ہے اور میرا تیس سالہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔ اُنہوں نے گھکھڑ سپریم کونسل حویلی اور دیگر عہدیدران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گھکھڑ فیڈریشن کے بانی راجہ اعجاز حیدر کا خصوصی طور پر پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں گھکھڑ فیڈریشن پاکستان کے چیف آرگنائزرکپٹن فائز اختر کیانی ، جنرل سیکرٹری راجہ خالد کیانی کا خصوصی طور پر ویڈیو پیغام سنایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں راجہ عبدالقیوم کیانی ، راجہ منور کیانی ،صدر تقریب راجہ غلام مشکور کیانی، راجہ محمد بشیر کیانی ریٹائرڈ ایس پی ، ماسٹر نذیر کیانی، حاجی نصیر کیانی ، راجہ عبدالمناف کیانی، راجہ لیاقت کیانی صدر معلم، راجہ محمد فرید کیانی، راجہ عاشق کیانی، اعظم کیانی ، راجہ سلیم کیانی مدرس، جہانگیر کیانی ایڈووکیٹ، رستم کیانی و دیگر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر گھکھڑ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح مہمانِ خصوصی نے بالیوں کی گونج میں افتتاح کیا۔ افتتاح

تازہ ترین خبریں