11:34 am
 پیر سیدضامن حسین شاہ  کی سالانہ عرس  کی  تقریبات اختتام پذیر

پیر سیدضامن حسین شاہ کی سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر

11:34 am

پیر سیدضامن حسین شاہ کی سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر کوٹلی (وقا ئع نگار ) قبلہ پیر سید ضامن حسین شاہ ؒ کے 38ویں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر۔9جون بروز اتوار محفل میلاد جبکہ10جون بروز سوموارقرآن خوانی اور کلمات مبارکہ کے ذکر کے بعد خصوصی دعا و لنگر کا اہتمام ۔مریدین و معتقدین کی جوق در جوق حاضری۔دعائیہ تقریب میں خطیب جامع مسجد بلوچ حافظ عالم دین قادری کی بطور خاص شرکت۔ آقا صلوٰۃ والسلام کی سیرت، شانِ غوث الاعظم اوراولیاء کرام کے حوالے سے خصوصی خطاب۔سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ نور پور شریف پیر سید قمر محی الدین قادری فاضلی نے اختتامی دعا فرمائی۔روحانی تقریب سے حافظ عالم دین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام نے مخلوق کی اصلاح کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے دین کی آبیاری کی۔ اولیاء کے مزارات روحانیت کا سرچشمہ اور امت کے لیے سکون قلب کا باعث ہیں ۔ اللہ کے بندوں سے پیار قرب الٰہی کا ذریعہ اورجو دین کے کاموں میں لگ جائے رب تعالیٰ اس کے کام سنوار تاہے ۔ دوران تقریب مولانا ضیاء محی الدین قادری نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے جبکہ حافظ محمد رشید نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا ۔دعائیہ تقریب میں دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ نور پور شریف کے زیب سجادہ نشین سید امداد محی الدین اورصاحبزادگان سید کمال محی الدین،سید شہریار محی الدین،سید ممتاز محی الدین ،سجادہ نشین دربار عالیہ چوکی مونگ سید فیاض محی الدین ، دربار عالیہ منڈی شریف کے صاحبزادگان سید ساجد محی الدین،سید عارف محی الدین،ڈاکٹر سعادت محی الدین،سید نوید محی الدین،سردار جاوید قمر سمیت ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہوئے۔ دربار عالیہ کے خلیفہ بابو محمد شکیل،صوفی محمد اقبال،ماسٹر جاوید قادری،بابو فیض عالم ،ماسٹر سرفرازاحمد،چوہدری زمان،محمد رائوف کی زیر نگرانی دربار انتظامیہ کے اراکین نے جملہ امور احسن طریقہ سے سرانجام دیے۔دو روزہ عرس تقریبات کے دوران مزارشریف پر اندرون و بیرون ممالک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔عرس تقریبات کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کنٹرول اور سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ اختتام پذیر

تازہ ترین خبریں