11:43 am
آزاد کشمیر میں فاروق حیدر نےریکارڈترقیاتی کام کروائے،ناصر کمال

آزاد کشمیر میں فاروق حیدر نےریکارڈترقیاتی کام کروائے،ناصر کمال

11:43 am

آزاد کشمیر میں فاروق حیدر نےریکارڈترقیاتی کام کروائے،ناصر کمال قائد کشمیر نےاپنےطرز حکومت سےمسلم لیگی کارکنان کےسر فخرسےبلند کر دیے کوٹلی (وقا ئع نگار ) مسلم لیگ(ن) حلقہ کوٹلی کے رہنما ،قانون دان ناصر کمال یوسف ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی بھرپور نمائندگی کے باعث فاروق حیدر کا پانچ سالہ دور آزاد کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ 'غریب پڑھے لکھے بچے بھی سرکاری نوکری حاصل کر پائیں گے' یہ خواب دکھانے والے بہت سے حکمران آئے مگر غریبوں کی آنکھوں میں سجے اس خواب کو فاروق حیدر نے تعبیر بخشی۔ مسلم لیگ(ن) تعمیر و ترقی کی پہچان بن گئی، پاکستان میں میاں نواز شریف اور آزاد کشمیر میں فاروق حیدر نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ فاروق حیدر درویش منش سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے عاجزی اور انکساری کو اپنا شعار بنا کے بہت کم مدت میں جہاں عوام کے دل میں اپنی جگہ بنائی وہیں پر بے باک اور دوٹوک موقف کی تلوار تھام کر خود کو مظلوم اور محکوم کشمیری قوم کا حقیقی نمائندہ بھی ثابت کر دکھایا ہے۔قائد کشمیر فاروق حیدر نے اپنے طرز حکومت سے مسلم لیگی کارکنان کے سر فخرسے بلند کر دیے ہیں۔ مسلم لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو اقتدار سے ہٹا کر ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے، آج پاکستان پر نالائق اور نااہل لوگ مسلط ہیں، افسوس قائد اعظم کے پاکستان کو تعمیر کرنے والے معمار وطن میاں نواز شریف کی حکومت کی تمام محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے مگر قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ نکموں اور کام چوروں کی حکومت جانے کو ہے اور میاں کا دور واپس آنے کو ہے، مسلم لیگ کی حکومت آتے ہی پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، مہنگائی کنٹرول ہو جائے گی، پاکستان کی عزت دنیا کرے گی اور قانون و آئین کا بول بولا ہو گا۔ ناصر کمال

تازہ ترین خبریں