12:13 pm
آصف  زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،عمر ریاض

آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،عمر ریاض

12:13 pm

آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،عمر ریاض کل بھمبر کشمیر پریس کلب میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا بھمبر(بیورورپورٹ) مرکزی سیکرٹری مالیات پی وائی او آزادکشمیر عمر ریاض ساگر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ اس حوالہ سے کل بھمبر کشمیر پریس کلب میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری باقاعدگی سے نیب میں پیش ہورہے تھے ،اگر نیب کے پاس ثبوت تھے تو وہ عوام کے سامنے لائے جائیں ۔خطہ آزادکشمیر سمیت پاکستان میں پیپلز پارٹی ایک قوت کا نام ہے وہ کسی بھی گرفتار ی سے نہیں ڈرتے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک کال کے منتظر ہیں پھر دما دم مست قلندر ہوگا ۔ عمر ریاض

تازہ ترین خبریں