12:18 pm
جاوید شمس سےلوئیر گہلاں قادرآباد کےنمائندہ وفدکی ملاقات

جاوید شمس سےلوئیر گہلاں قادرآباد کےنمائندہ وفدکی ملاقات

12:18 pm

جاوید شمس سےلوئیر گہلاں قادرآباد کےنمائندہ وفدکی ملاقات جامع مسجد قادرآبادتامنگ چنارایک کلو میٹر پختہ سڑک تعمیر کی جائے،وفدکامطالبہ قادرآباد (نمائندہ اوصاف ) پاکستان مسلم لیگ (ن)شرقی باغ لوئیر گہلاں قادرآباد کے نمائندہ وفد جسکی قیادت حاجی کبیر کر رہے تھے نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و رکن مرکزی زکوٰۃ کونسل قاری جاوید شمس سے اُن کی رہائش گاہ پرتفصیلی ملاقات کی اور اُ ن کی توجہ لوئیر گہلاں وارڈ کے دیرینہ مطالبہ جامع مسجد قادرآباد تا منگ چنار پختہ سڑک کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے مدرسہ انوار القرآن قادرآباد میں جلسہ عام کے دوران اعلان کیا تھا کہ انتخابات جیتنے کے فوری بعد جامع مسجد قادرآباد تا منگ چنار ایک کلو میٹر پختہ سڑک تعمیر کی جائے گی ۔ تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ کئی سو گھر پختہ تعمیر ہو چکے ہیں ۔آبادی نالہ ماہل کی زد میں ہے ۔ سڑک اور پختہ دیوار عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ ہے ۔ وفد میں حاجی رشید خان ، سردار صغیر خان ، خان حمید خان ، حاجی کرامت حسین و دیگر حضرات بھی شامل تھے ۔ وفد نے قاری جاوید شمس کو باور کروایا کہ اُن کے کہنے پر ہم نے اپنی وارڈ سے سردار میر اکبر خان کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے وو ٹ دے کر کامیاب کروایا فی الفور وزیر حکومت اور وزیر اعظم سے ہمارے جائز مطالبے کو حل کیا جائے ۔ پختہ سڑک فی الفور تعمیر کی جائے ۔ اگر ہمارے جائز مطالبے اور انتخابات میں کئے گئے اعلانات پر عمل نہ ہوا تو پھر ہم بطور احتجاج اپنا سیاسی فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و رکن زکوٰۃ کونسل قاری جاوید شمس نے وفد کو یقین دلایا کہ اُ ن کا مطالبہ جائز ہے ۔ بارہا وزیر حکومت کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سے بھی اسی حوالہ سے رابطہ کیا جائے گا امید ہے کہ وزیر حکومت اور وزیر اعظم عوام علاقہ لوئیر گہلاں کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کریں گے اور سیاسی کارکن جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان کی مشکلات اور مسائل کا حل نکالا جائے ۔ جاوید شمس

تازہ ترین خبریں