12:32 pm
فیملی فیسٹول یا ٹور ازم کے نام پر بے حیائی روکی جائے، جےیو آئی پونچھ

فیملی فیسٹول یا ٹور ازم کے نام پر بے حیائی روکی جائے، جےیو آئی پونچھ

12:32 pm

فیملی فیسٹول یا ٹور ازم کے نام پر بے حیائی روکی جائے، جےیو آئی پونچھ ایسا کوئی بھی پروگرام کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) راولاکوٹ غازیوں ، شہیدوں ، غیوروں کی سرزمین ہے ، فیملی فیسٹول یا ٹور ازم کے نام پر کسی قسم کی بے حیائی کو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوامی قوت سے روکیں گے ۔ انتظامیہ پونچھ ایسے پروگرامات کو فرو غ دینے سے باز رہے ۔جمعیت علماء اسلام پونچھ کا ایک اجلاس زیر صدارت مولانا افتخار احمد منعقد ہوا ۔ جس میں راولاکوٹ میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا اور پھر بے حیائی کے فروغ کیلئے انتظامیہ کی چھتری باعث تشویش ہے ۔عوا م او ر علماء کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ، ا گر انتظامیہ نے ایسا کوئی بھی پروگرام کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔ہمارے علاقے کی ایک روائت اور ایک تہذیب ہے جسے چند لوگوں کی مرضی کے مطابق مسخ نہیں ہونے دیاجائے گا ۔ایسے پروگرامات جو ٹورازم اور ثقافت کو پروان چڑھانے کے نام پر کیے جارہے ہیں ان میں بے حیائی کو فروغ دینے کے سواکچھ نہیں۔اجلاس سے مولانا محمد سعید خان، مولانا مفتی عبدالخالق ، مولانا رشید احمد ، مولانا مفتی عبدالرشید ، مولانا اتفاق حسین ، مولانا سعد الرحمن ، مولانا قاری سلیم شاہد، مولانا مفتی محمد نعیم ، مولانا افراز احمد ، مولانا عبدالسلام ، مولانا نعیم اختر ، مولانا سہیل یونس ، مولانا عبدالماجد ، مولانا محمد صغیر ، مولانا مفتی طاہر ، مولانا قاری محمد صغیر ، مولانا کامران نسیم ، مولانا انوار الحسن ، مولانا عبدالغالب ، مفتی محمد ارشد ، مولانا خضر حیات ، عبد الصبور ، محمد مسعود ، محمد جاوید ، محمد خالق اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ بہت جلد راولاکوٹ میں علماء کی ایک کانفرنس بلائی جائے گی ، علماء اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ۔ اگر کسی نے شہید وں ،غازیوں کی سرزمین پر بے حیائی پھیلانے کی کوشش کی تو وہ اس کا ذمہ دار خود ہوگا ۔ ےیو آئی پونچھ

تازہ ترین خبریں