12:36 pm
 بابر لطیف کو سپرد خاک کردیا گیا

بابر لطیف کو سپرد خاک کردیا گیا

12:36 pm

بابر لطیف کو سپرد خاک کردیا گیا فتح پور تھکیالہ ( نمائندہ خصوصی )نکیال بنالہ کارہائشی محنت کش نوجوان بابر لطیف دبئی میں ہارٹ اٹیک سے چل بسا ، مرحوم کونماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ،سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان ،وزیر مال آزاد کشمیرسردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ ،سابق وزیر سردار محمد نعیم خان ،سردار شفیق خان انقلابی،ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی سردار ذوالفقار کھنڈہاروی،صدر بار سردار مجید خان ،(ر) پرنسپل سردار فضل شوق ، عبدالقیوم طاہر ،ابرار عالم محمد شوکت اعوان،کبیر احمد ساقی ،سردار فیصل محمودنے نوجوان بابرلطیف کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ۔نکیال شہر کے نواحی گائوں بنالہ کا رہائشی نوجوان 23سالہ بابر لطیف دبئی میں محنت مزدوری کرنے گیا ہوا تھا،چاند رات کی رات دبئی بازار میں شاپنگ کر رہا تھا کہ ہارٹ اٹیک ہوا بابر لطیف کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملا ۔ دبئی میں چھٹیوں کے باعث میت 10جون کو آبائی گائوں منتقل کی گئی ،میت گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ،بابر لطیف کے والد سردار لطیف پہلے ہی وفات پا چکے ہیں ،گھر کا واحد کفیل تھا دیگر بہن بھائی چھوٹے ہیں جو زیر تعلیم ہیں ۔بابر لطیف نمبردار سردار مقبول خان کے بھتیجا اور طاہر مقبول کا چچا زاد بھائی تھا ۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں بنالہ میں ادا کی کی گئی ،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ بابر لطیف

تازہ ترین خبریں