12:55 pm
 مسلم کانفرنس یو سی پتنی میں مضبوط  قوت بن چکی ہے،شفیق جرال

مسلم کانفرنس یو سی پتنی میں مضبوط قوت بن چکی ہے،شفیق جرال

12:55 pm

مسلم کانفرنس یو سی پتنی میں مضبوط قوت بن چکی ہے،شفیق جرال پورے آزادکشمیر میں لوگ جوق درجوق ایم سی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کوٹ جیمل(نمائندہ اوصاف)حلقہ برنالہ یونین کونسل پتنی کے گاؤں کنجلور کے حاجی چوہدری غضنفر ،حاجی چوہدری محمد شفیق پیپلزپارٹی اور سفیر بٹ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ،نئے شامل ہونے والے صدر مسلم کانفرنس کے گاؤں شفیق پور (وٹالہ) میں انکی رہائش گاہ پر آئے اور صدر مسلم کانفرنس کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ اور اپنے کنبہ قبیلہ سمیت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ سابق وزیر حکومت صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ یہ مبارکباد پورے حلقہ کو ہے ،سردار عتیق احمد خا ن کا شکریہ کہ انہوں نے صدر منتخب کروا کر پورے حلقہ کو اعزاز دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے مسلم کانفرنس میں شامل ہونے سے مسلم کانفرنس یونین کونسل پتنی میں مضبوط ہوئی ہے ، مسلم کانفرنس ریاستی جماعت اور آپکے آباؤ اجداد کی جماعت ہے مسلم کانفرنس کا تحریک آزاد کشمیر میں ایک کردار ہے ۔آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس نے تعمیر وترقی کروائی ،حلقہ برنالہ باالخصوص یونین کونسل پتنی میں جتنی تعمیر وترقی نظر آرہی ہے اس میں میرا اور مسلم کانفرنس کی حکومتوں کا ایک کردار ہے ۔انشاء اللہ جو کمی رہ گئی ہے اُسکو پورا کیا جائیگا ۔آپکی عزت ووقار میں اضافہ کرنے کیلئے کردار ادا کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے آزادکشمیر میں لوگ جوق درجوق مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں ۔حلقہ برنالہ میں بہت سارے لوگ مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے ہیں ۔عنقریب بہت سے لوگ مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں ،انہوں نے پرانے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی ۔کہ آپ مشکل وقت میں مسلم کانفرنس اور میرے ساتھ کھڑے رہے جسکی وجہ سے اور آپکی کوششوں سے بہت سارے لوگ مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس یونین کونسل پتنی چوہدری محمد الطاف ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس یونین کونسل پتنی ملک شبیر حسین نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ آپکی عزت ووقار میں اضافہ کیا جائے گا ۔ اور آپ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ شمولیت

تازہ ترین خبریں