12:56 pm
 بلوچ،شادی میں فائرنگ،معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بلوچ،شادی میں فائرنگ،معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

12:56 pm

بلوچ،شادی میں فائرنگ،معصوم بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اندھی گولی ثعبان ولد شمیم کو لگی ، ورثاء نے پوسٹمارٹم سے انکار کر دیا بلوچ(نمائندہ خصوصی)شادی میں فائرنگ کی روائت نے ایک اور معصوم کی جان لے لی ،ورثاء نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ،بچہ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، بچے کی والدہ پر غشی کے دورے ،گزشتہ شام چوکیاں بلوچ میں شادی میں فائرنگ کی جا رہی تھی، ایک اندھی گولی شادی میں شریک ثعبان ولد شمیم کو لگی جس سے بچہ جان بحق ہو گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر رُورل ہیلتھ سنٹر پہنچا دی لیکن بچے کے ورثاء نے پوسٹمارٹم کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ، شادی میں فائرنگ ایک رواج بن گیا ہے جہاں قانون خاموش ہے اور یہ زندگی چھیننے کا دوسری واقعہ ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت فائرنگ کرنے اور اسلحہ رکھنے پر پابندی ہے لیکن ایسے واقعات کو نوٹس نہیں لیا جا رہا۔عوام نے مطالبہ کیا ہے یہ سلسلہ روکا جائے ، اور شادی میں ٹیپ ریکارڈر اور فائرنگ فائرنگ پر پابندی لگائی جائے ۔ فائرنگ

تازہ ترین خبریں