12:57 pm
  مظفرآباد،انتظامیہ کا  تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،غیر قانونی تعمیرات روک دی گئیں

مظفرآباد،انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،غیر قانونی تعمیرات روک دی گئیں

12:57 pm

خالصہ سرکار اراضی حکومت کی ملکیت ہوتی ہے اس پر کسی کو قبضہ کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی،اسسٹنٹ کمشنر انتظامیہ کے پاس جس بھی فرد کے خلاف شکایت ہو گی اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،عفت اعظم مظفرآباد(سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، متعدد جگہوں پر غیر قانونی طور پر شروع تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ، دارالحکومت مظفرآباد شہر میں مختلف جگہوں پررات کی تاریکی میں سرکاری زمین ہتھیانے اور قبضہ کرنے کی ناکام کوشش ،غیر قانونی طور پر تعمیرات کا شروع سلسلہ کو عوامی شکایت اور ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر روک دیا گیا ، تعمیرات کو مسمار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو آئندہ چند دنوں تک شروع ہو جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کے ہمراہ ، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد شہزاد نسیم ، تحصیلدار قیصر اسلم ، پٹواری حلقہ جات تھے ، شہر کے مختلف علاقوں جن میں طارق آباد ، ٹانگہ اسٹینڈ نالہ ، قلعہ روڈ پلیٹ خالصہ سرکار پر غیر قانونی تجاوزات کو روک دیا گیا اس موقع پر اے سی عفت اعظم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خالصہ سرکار اراضی حکومت کی ملکیت ہوتی ہے اس پر کسی کو قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ، انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ سے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات پر آپریشن شروع ہے اس کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں جن کے خلاف کڑی قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے انتظامیہ کے پاس جس بھی فرد کے خلاف شکایت ہو گی اس کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر

تازہ ترین خبریں