12:57 pm
آصف زرداری کی گرفتاری اسٹبلشمنٹ کا ایجنڈاہے،مطلوب انقلابی

آصف زرداری کی گرفتاری اسٹبلشمنٹ کا ایجنڈاہے،مطلوب انقلابی

12:57 pm

آصف زرداری کی گرفتاری اسٹبلشمنٹ کا ایجنڈاہے،مطلوب انقلابی کارکنان کسی قربانی سےدریغ نہیں کریںگےوفاقی حکومت اپنےانجام کاانتظار کرے کھوئی رٹہ( نمائندہ اوصاف ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدرسابق وزیر حکومت محمد مطلوب انقلابی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔یہ گرفتاری اسٹبلشمنٹ کا ایجنڈا ہے۔ نیب اسٹبلشمنٹ کی لونڈیہ ہے ۔عمران خان ملک میں تبدیلی کیا لائیں گے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال ہونے والا مہرہ ہیں۔ ضیاءالحق کی باقیات کسی نہ کسی صورت میں زندہ ہے۔ انہیں ملک کی تعمیروترقی اور عوام کے مفادات سے غرض نہیں۔ اُن کا ایجنڈا پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف رہا یہ لوگ امریکہ اور یہودیوں کی پالیسی کے پیر وکار ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتل ایکبار پھر خطر ناک ارادوں میں دیکھائی دے رہے ہیں۔ اگر اب کی بار یہ لوگ اپنے ارادوں میں کامیاب ہو گے تو خدا نہ کرے پاکستان کی سلامتی ،بقاء خطرے میں بڑھ جا ئیگی۔ آصف علی زرداری کو انہی عدالتوں نے بے گناہ قرار دیکر جنرل مشرف کے دور میں رہا کیا۔ اب بے نامی اکاؤنٹ کو بنیاد بنا کر ایک بار پھر انتہائی کمینگی کے ساتھ ہراساں کیا جارہا ہے ،اور ایسے کیس تیار کر کے گرفتار کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد مطلوب انقلابی نے کہاکہ جن کی نہ شروعات ہیں اور نہ ہی اختتام ایسے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر کے حکومت اپنے کن آقائوں کو خوش کر رہی ہے۔ عمران نیازی کے زیر سایہ نیب کے ذریعے یہ گرفتاریاں کرکے عوام کو نہیں خفیہ آقائوں کی جی حضوری کی جارہی ہے۔ اب کی بار جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے ارادے پورے نہیں ہونگے ۔عمران کی حکومت اپنے انجام کا انتظار کرے ۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اس ملک کی ضمانت ہیں ،اور اس ملک کی یکجہتی اور یگانگت ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی جغر افیائی سرحدوں کی زنجیر ہے۔ اس لیڈر شپ کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر اپنی قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔ انقلابی

تازہ ترین خبریں