12:58 pm
عوام  کوڑاکرکٹ ڈسٹ بن میں پھینک کر   شہرکی  خوبصورتی میں اضافہ کرے، ایڈمنسٹریٹر میرپور

عوام کوڑاکرکٹ ڈسٹ بن میں پھینک کر شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کرے، ایڈمنسٹریٹر میرپور

12:58 pm

صفائی وستھرائی کانظام اگربہترہوتو بیماریوں پرقابو بھی پایاجا سکتا ہے، عوام الناس صفائی وستھرائی کے معاملہ میں تعاون کرے،طاہر مرزا بلدیہ ملازمین کاصفائی اور ستھرائی کانظام اور عوامی خدمت کاجذبہ قابل تحسین ہے، شہر صاف ستھراہوگاتو معاشرہ بھی صحت مند ہوگا میرپور(نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن طاہرمحمود مرزا نے کہاہے کہ بلدیہ ملازمین میرپورشہرکوصاف ستھرا رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بلدیہ ملازمین کاصفائی اور ستھرائی کانظام اور عوامی خدمت کاجذبہ قابل تحسین ہے۔ ملازمین نے اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دی ہے جس سے عید کے دوران بھی شہر میں صاف وستھرانظرآرہاتھا۔ صفائی وستھرائی کانظام اگربہترہوتو بیماریوں پرقابو بھی پایاجا سکتا ہے۔ عوام الناس صفائی وستھرائی کے معاملہ میں تعاون کریں۔ کوڑاکرکٹ ڈسٹ بن میں پھینکیں۔ باہرکھلی جگہوں پرپھینکنے سے پرہیز کریں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ۔ ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن طاہرمحمود مرزا نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن اپناکام اچھے طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔شہرکوصاف ستھرارکھنا میونسپل کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے۔ شہر صاف ستھراہوگاتو معاشرہ صحت مند ہوگا۔ صفائی کے بہترنظام سے عوام الناس میں بیماریوں کے پھیلنے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ بلدیہ ملازمین صفائی ستھرائی کے لحاظ سے بہترکام کررہے ہیں جس پروہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ عوام الناس کوبھی چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑاکرکٹ ڈسٹ بین میں پھینکیں۔انھوں نے کہاکہ سب کے تعاون سے ہی ہم اس شہرکوبین الاقوامی نوعیت کاشہربناسکیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر میرپور

تازہ ترین خبریں