01:00 pm
 میرپور  میں پانی بحران  شدت اختیار کرگیا (عوام سراپا احتجاج     محکمہ پبلک ہیلتھ  خاموش)

میرپور میں پانی بحران شدت اختیار کرگیا (عوام سراپا احتجاج محکمہ پبلک ہیلتھ خاموش)

01:00 pm

سیکٹر اے تھری جادہ، چنبہ، سٹاف کالونی، کلیال ،تھوتھال ، بی فائیو ، چترپڑی،ایف ون، کھمبال میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگی،عوامی حلقے کئی سیکٹرز میں عید کے دوران پیدا ہونے والا پانی کابحران تاحال جاری ہے،مساجد میں پانی کی قلت کے باعث نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے میرپور(منوراقبال رانجھا)متاثرین منگلا ڈیم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ کئی علاقوں میں پانی کا مسئلہ جاری ، سیکٹر A/3 جادہ، چنبہ، سٹاف کالونی، کلیال ، تھوتھال ، بی فائیو ، چترپڑی ، ایف ون ، کھمبال ، سمیت میرپور کے کئی سیکٹرز میں عید کے دوران پیدا ہونے والا پانی کا بحران تاحال جاری ہے۔ مساجد میں بھی پانی کی قلت جاری نمازیوں کو مشکلات کا سامنا، عوام پریشان محکمہ پبلک ہیلتھ کیخلاف سخت احتجاج کا فیصلہ ۔ میرپور کے مختلف علاقوں میں پانی کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے پانی کی قلت کے باعث شہری مہنگے داموں پانی کے ٹینکر زخریدنے پر مجبور ہوگئے عوامی شکایات کے باوجود بھی محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا اور پانی کی قلت نے شہریوں کو ذہنی اذیت سے دو چار کر دیا ۔ پانی کی قلت کیخلاف شہری محکمہ پبلک ہیلتھ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ پانی بحران

تازہ ترین خبریں