01:01 pm
 شفیق جرال سے برالہ چھپڑ، وٹالہ ،ڈانگری کے مختلف وفود کی ملاقات

شفیق جرال سے برالہ چھپڑ، وٹالہ ،ڈانگری کے مختلف وفود کی ملاقات

01:01 pm

شفیق جرال سے برالہ چھپڑ، وٹالہ ،ڈانگری کے مختلف وفود کی ملاقات برنالہ اوروٹالہ کے مشترکہ نالے کی حیثیت تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کوٹ جیمل(نمائندہ اوصاف)صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر حکومت محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ سے برالہ چھپڑ، وٹالہ ،ڈانگری کے مختلف افراد کی ملاقات اور برنالہ ،وٹالہ کے مشترکہ نالہ کی حیثیت تبدیل کرنے پر اپنی تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مسلم کانفرنس کو کردار ادا کر نا چاہیے ۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرا تعلق بھی وٹالہ گاؤں سے ہے اور وفود کو یقین دلایا کہ اس مسئلہ کو ہر فورم پر اٹھایا جائیگا ۔ حکومت اور ضلع بھمبر کی انتظامیہ کو اس مسئلہ پر توجہ دینی چاہیے اور اس مسئلہ کو حل کرنا چاہیے ، بند وبست سے قبل وٹالہ ایک موضع تھا ،بندوبست کے بعد اس موضع کو آٹھ مواضعات پر تقسیم کیا ۔ یہ نالہ وٹالہ موضع اور برنالہ موضع کی مدت پر مشتمل تھا ،نصف نالہ موضع وٹالہ اور نصف نالہ موضع برنالہ میں شامل تھا ، اب اس نالہ پر ڈانگری ،وٹالہ ،برالہ چھپڑمواضعات ہیں یہ نالہ مشترکہ تھا اور زمینداروں کے مال مویشی کیلئے یہ چراگاہ تھی اور لوگوں کے مال مویشی چرتے تھے ۔ اب بااثر لوگوں نے اس نالہ پر قبضہ کر دیا ۔ اور برالہ چھپڑ ،ڈانگری ،وٹالہ کے رقبوں کے ساتھ ملحقہ نالہ کو برنالہ کی حدود میں شامل کیا جا رہا ہے ،اہلیان مواضعات نے متعدد درخواستیں دیں ، لڑائی جھگڑے بھی ہوئے ،تھانہ میں پرچے ہوئے ،محکمہ مال نے کمیشن بھی مقرر کیے لیکن آج تک اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ انہوں نے کہا کہ اس جھگڑا کو ختم کرنے کیلئے ،حکومت آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محکمہ مال کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ورنہ یہ مسئلہ بڑا فساد کی شکل میں تبدیل ہو جائیگا ۔ اور محکمہ مال کا جو کمیشن مقرر ہوا تھا ۔اُسکو رپورٹ پیش کرنی چاہیے اور اُس رپورٹ پر عملد رآمد ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے وزیر (ر) کرنل وقار احمد نور کے خاندان اور والد ریٹائر ڈ کرنل عبد الغنی نور برالہ چھپڑ ،ڈانگری اور وٹالہ کے ملحقہ نالہ برنالہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ہر حصہ پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔ اور لوگوں کے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں ۔ میں اس زیادتی کی بھرپور مذمت کرتاہوں ۔ شفیق جرال

تازہ ترین خبریں