01:04 pm
 پاکستان کو اپنی منزل اور مرکز محبت سمجھتے ہیں،سویرا چلڈرن اسمبلی

پاکستان کو اپنی منزل اور مرکز محبت سمجھتے ہیں،سویرا چلڈرن اسمبلی

01:04 pm

پاکستان کو اپنی منزل اور مرکز محبت سمجھتے ہیں،سویرا چلڈرن اسمبلی افواج پاکستان مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری قوم کے کام آئی ہے مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)کشمیری بچوں کے ایک نمائندہ اجتماع نے افواج پاکستان کو وطن عزیز کے دفاع کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔افواج پاکستان جموں وکشمیر کے مظلوم عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے علاوہ مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے کام آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار سویرا چلڈرن اسمبلی نے گزشتہ روز یہاں مظفرآباد میں ایک خصوصی اجلاس میں کیا۔بچوں نے حلف اٹھاکر کہا کہ ہم کشمیر کی تہذیب وثقافت اور اعلیٰ روایات کے احیاء اور ریاست جموں وکشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ہم پاکستان کو اپنی منزل اور اپنا مرکز محبت سمجھتے ہیں جس کے قیام اور ریاست پاکستان کے ساتھ ادغام کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں اور آج تک کشمیری عوام اس کی قربانی دیتے آئے ہیں۔سویرا ماڈل سکول میں ہونے والی اس تقریب میں سویرا سٹوڈنٹس اسمبلی کے نمائندہ طلباء جو منقسم ریاست کے بچے ہیں نے اعادہ کیا کہ پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ اجاگر کرتے رہیں گے جنہوں نے ہمارے دفاع اور کنٹرول لائن پر اپنی قربانیاں پیش کیں۔بچوں نے پاک فوج سے اظہار یکجتہی کے لیے پلے کارڈ بنارکھے تھے جن پر اظہار یکجہتی کے نعرے اور سلام عقیدت پیش کیا گیا تھا۔جبکہ شہداء کی تصاویر کے سامنے بچوں نے پھولوں کے گلدستے بھی رکھے۔ سویرا چلڈرن

تازہ ترین خبریں